نئی دہلی ، وزارت بجلی کے تحت توانائی، اثر انگیزی خدمات لمیٹڈ( ای ای ایس ایل) کے توسط سے حکومت ہند دس لاکھ روایتی اسٹریٹ لائٹوں کو آندھراپردیش کے سات اضلاع میں گرام پنچایتوں کے تحت بدل کر ان کی جگہ ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹیں لگائےگی۔
ملک میں حکومت ہند کے تحت اسٹریٹ لائٹنگ نیشنل پروجیکٹ (ایاس ایل این پی) کے تحت یہ اولین دیہی ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹنگ پروجیکٹ ہوگا۔ پہلے مرحلے میں گنٹور، پرکاشم، نیلور، کرنول، کڈپا، اننتھا پور، اور چتور کے اضلاع کی گراہم پنچایتوں میں روایتی اسٹریٹ لائٹوں کو بدل کر ان کی جگہ ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹیں لگائی جائیں گی۔
روایتی اسٹریٹ لائٹوں کو بدل کر دیہی علاقوں میں ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹیں لگانے سے گرام پنچایتوںکو مجموعی طور پر سالانہ بنیادوں پر 147 ملین یونٹ بجلی بچانے میں مدد ملے گی اور اس طرح 12 کروڑ ٹن کے بقدر سی او 2 کےاخراج سے بچا جاسکے گا۔ اس پروجیکٹ کی مجموعی موجودہ لاگت کا انتظام فرانسیسی ترقیات ایجنسی (اے ایف ڈی) کی جانب سے کیا جارہا ہے۔
اس پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر ای ای ایس ایل پورے سالانہ رکھ رکھاؤ اور وارنٹی رپلیسمنٹ کی ذمہ داری ان گرام پنچایتوں میں دس برسوں کی مدت کے لیے اپنے ذمہ لے گی۔
اس سے قبل، اس سال کے اوائل میں آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب این چندرا بابو نائیڈو نے کہا تھا کہ تمام گاؤوں میں مجموعی طور پر 30 لاکھ روایتی اسٹریٹ لائٹوں کو 2018 تک ایل ای ڈی پر مشتمل اسٹریٹ لائٹوں سے بدل دیا جائے گا۔ دس لاکھ اسٹریٹ لائٹوں کی تنصیب کے ذریعے ای ای ایس ایل نے ریاستی حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کی مدد سے مجموعی طور پر 59 فیصد بجلی کی کفایت ممکن ہوسکے گی۔ جس کے نتیجے میں سالانہ بنیادوں پر 88.2 کروڑ روپے کے اخراجات سے بچا جا سکے گا۔
آندھراپردیش، وہ پہلی ریاست ہے جس نے روایتی اسٹریٹ لائٹوں کو وشاکھاپٹنم میں ایل ای ڈٰ اسٹریٹ لائٹوں میں بدلنے کے لیے ای ای ایس ایل سے امداد حاصل کی تھی۔ یہ کام اُس وقت عمل میں آیا تھا جب ہد ہد کے سمندری طورفان نےاُس وقت کے اسٹریٹ لائٹنگ کے بنیادی ڈھانچے کو زبردست نقصان پہنچایا تھا، تبھی سے ای ای ایس ایل نے ریاست میں پانچ لاکھ 90 ہزار ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹوں کی تنصیب کا کام شروع کیا تھا۔
اس تنصیب کے نتیجے میں 7.8 کروڑ سے زائد کے ڈبلیو ایچ کی بچت ممکن ہوسکی تھی اور سالانہ بنیادوں پر 65 ہزار ٹن سے زائد سی او 2 کے اخراج سے بھی بچنا ممکن ہوسکا تھا۔
قومی پیمانے پر 21 ریاستوں میں 23 لاکھ روایتی اسٹریٹ لائٹوں کو ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹوں سے بدلا جاچکا ہے۔ مرکزی برقی اتھارٹی کے 18 ویں برقی پاور سروے کے مطابق بھارت میں 13-2012 کے دوران پبلک لائٹنگ کے شعبے میں 8478 ملین کے ڈبلیو ایچ توانائی کی کھپت ہوئی تھی اور یہ کھپت سات فیصد سی اے جی آر کی شرح سے لگاتار بڑھتی رہی ہے۔
اس تشویشناک شرح اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 5 جنوری 2015 کو 100 شہروں کے لیے قومی پروگرام شروع کیا تھا، جس کے تحت روایتی اور گھریلو لائٹوں کو توانائی ،اثر انگیزی پر مشتمل ایل ای ڈی لائٹوں سے بدلا جانا تھا۔ اسٹریٹ لائٹ نیشنل پروگرام کے تحت، حکومت کا مقصد یہ ہے کہ پورے ملک میں موجودہ 1.34 کروڑ روایتی اسٹریٹ لائٹوں کو بدل دیا جائے گا۔
एक टिप्पणी भेजें