Halloween Costume ideas 2015

خواتین کے تحفظ کی قومی پالیسی

Image result for images - indian women
نئی دہلی، امور داخلہ کے وزیر مملکت کرن رجیجو نے لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا کہ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے خواتین کے تحفظ میں اضافہ کرنے کی خاطر ایک ایکشن پلان مرتب کیا ہے، جس میں قانونی اور اسکیم سے متعلق اقدامات کے مندرجہ ذیل اجزاء کا احاطہ کیا گیا ہے۔

بچوں کی شادی پر پابندی ، خواتین کی نازیبا نمائندگی ، گھریلو تشدد سے خواتین کا تحفظ ، پاسکو ، ٹریفکنگ اور جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کی روک تھام اور ممانعت سمیت قوانین کے نفاذ کو مستحکم کرنا۔

مختلف اقدامات کا نفاذ کرنا جس میں خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام اور لڑکیوں کی حیثیت کو بہتر بنانا ، محفوظ پڑوس کے لئے سماج کو شامل کرنا ، تشدد سے متاثرہ خواتین کو مشورہ اور فرسٹ – ایڈ فراہم کرنا ، یونیورسل ہیلپ لائن 181 کا قیام ، کام کرنے والی خواتین کے لئے ہاسٹل کی تعداد میں اضافہ کرنا ، تشدد سے متاثرہ بچوں کے لئے بازآبادکاری کے اداروں کو مستحکم کرنا اور شکایتوں کے ازالے کے نظام کو مضبوط بنانا شامل ہے۔

خواتین کے تحفظ کے لئے جاری مختلف پروجیکٹوں کو مربوط کرنا اور نربھیا اسکیم کے تحت بازآبادکاری کرنا ، جس میں ایمرجنسی رسپانس سپورٹ نظام کا قیام ، مہیلا پولیس رضاکاروں کی دستیابی ، سائبر جرائم پورٹل ، فورنسک سہولیات کو مستحکم کرنا اور عوامی تحفظ میں اضافے کے لئے خواتین کے تحفظ کے دیگر پروجیکٹ شامل ہیں۔ ایکشن پلان کا نفاذ ایک مسلسل جاری عمل ہے۔

امور داخلہ کی وزارت نے ملک میں خواتین کے تحفظ پر مخصوص توجہ دینے کے لئے خواتین کے تحفظ کا ایک ڈویژن بھی قائم کیا ہے۔

Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget