Halloween Costume ideas 2015

دس نئےریلوے اسٹیشن تعمیر کئے جائیں گے

Image result for images -indian railway station
نئی دہلی، کوکن ریلوے کے تحت 103 کلومیٹر طویل کولھا پور –ویبھو واڈی سیکشن پر کام جلد ہی شروع ہو گا۔ یہ فیصلہ کوکن ریلوے سے متعلق ایک نظر ثانی میٹنگ کے دوران لیا گیا ہے ،جس کی صدارت تجارت وصنعت اور شہری ہوابازی کے وزیر جناب سریش پربھو نے کل نئی دلی میں کی ۔اس میٹنگ میں ریلوے بورڈ کے چیئر مین ،کوکن ریلوےکے سی ایم ڈی اور دیگر سینئرافسران نے حصہ لیا۔ گفت شنید کے دوران وزیمو صوف نے اس امر پر زور دیا کہ کولھا پور - ویبھو واڈی سیکشن کی تعمیر نہ صرف یہ کوکن ریلوے کے لئے بلکہ اس خطے اور مہاراشٹر کی معیشت کے لئے صو رتحال کو یکسر بدلنے کی کلید ثابت ہوگا۔اس تعمیر کے بعد مہاراشٹر کے ساحلی علاقے کار ابطہ مغربی مہاراشٹر سے استوار ہوجائے گا اور ساحلی خطے میں پورٹس اور بندرگاہوں کی ترقی کے راستے ہموار ہوجائیں گے اور اندرون ملک سےساحل تک مختلف اشیااور سازوسامان کی آمد آسان تر ہوجائے گی۔

اس میٹنگ میں جناب سریش پربھو نے کہا کہ اس لائن کی تعمیر سے دنیا کی سب سے بڑی مربوط ریفائنری اور پیٹروکیمیکلز کامپلیکس سے پٹرولیم کی آمد آسان ہوجائے گی ۔واضح رہے کہ یہ ریفائنری مہاراشٹر کے کوکن خطے میں ضلع رتناگری میں ویبھوواڈی کے نزدیک تعمیر کی جارہی ہے۔40 ارب امریکی ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہورہی اس وسیع ریفائنری کی تعمیر کا کام آئی اوسی ، بی پی سی ایل اور ایچ پی سی ایل کے ذریعہ انجام دیا جارہا ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ یہ ریفائنری 2022 تک کا م کرنا شروع کردے گی۔اس ریفائنری کی صلاحیت سالانہ بنیادوں پر 60 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم پی پی اے ) ہوگی۔

کولھا پور - ویبھو واڈی لائن تعمیرہونے کے بعد اس ریفائنری سے ساحل تک پٹرولیم اور پٹرول کیمیکلز کی نقل وحرکت کا کام آسان ہوجائے گا۔ وزیر موصوف نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ مہاراشٹر کی مستقبل کی اقتصادی نمو بہت حد تک اس امر پر منحصر ہوگی کے اس ریاست کی اپنے ساحلی علاقوں اور ملک کے دیگر حصوں سے کس طرح کا رابطہ یا کنکٹوٹی دستیاب ہے ۔

کوکن ریلوے کے سی ایم ڈی نےوزیر موصوف کو بتایا کہ کوکن ریلوے کی خدمات کو زیادہ تعداد میں گاؤں اور شہروں کے لئے بہتر بنانے کی غرض سے اس خطےمیں دس نئے اسٹیشن بھی تعمیر کئے جارہے ہیں۔ پہلے اسٹیشن کا افتتاح جنوری 2019 میں عمل میں آئے گا۔

Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget