Halloween Costume ideas 2015

ہندوستانی بحریہ کا جہاز آئی این ایس ’’سہیادری ‘‘ فجی کی سووا بندرگاہ کا دورہ کرے گا

Image result for images - ins ship shayari
نئی دہلی، فجی کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی غرض سے ہندوستانی بحریہ کا جہاز آئی این ایس فجی کے سووا پورٹ میں ایک خیرسگالی دورے کے طور پر داخل ہوا۔

یہ بحری جہاز ہوائی میں آر آئی ایم پی اے سی 2018 کی مشق میں شرکت کے بعد واپسی میں فجی جائے گا۔اپنے اس سفر کے دوران اس بحری جہا زکاعملہ جمہوریہ فجی کے اپنے ہم عہدہ عملے کے ساتھ پیشہ ورانہ گفتگو کرے گا۔ اس موقع پر 14 اگست کو یہ جہا ز عوام الناس کے لئے بھی کھول دیا جائے گا یعنی عام لوگ بھی اس جہاز کو اندر سے دیکھ سکیں گے ۔

اس کے ساتھ ہی فجی کی سرکار کے اشتراک سے ایک طبی کیمپ کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔جہاں ہندوستان اور فجی کے ڈاکٹر 15 اگست کو دس بجے صبح سے ساڑھے چار بجے شام تک سووا کے راتو سکونہ پارک میں صحت کی مفت جانچ کریں گے ۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان بحریہ کا آر ایف این ایف بینڈ بھی ساڑھے گیارہ بجے دن سے ڈیڑھ بجے دن تک اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔

اس موقع پر آئی این ایس سہیادری ، آر ایف ایم ایف کے افسران اور ہندوستانی ہائی کمیشن کے افسران بھی صندل کے درختوں کی پود کاری کے کام میں 14 اگست 2018 کوشرکت کریں گے ۔ پود کاری کا یہ پروگرام چار بجے سے چھ بجے شام تک جاری رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی آئی این ایس سہیادری میں 15 اگست 2018 کو پورٹ آف سووا میں ہندوستان کے 72 ویں یوم آزادی کی تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

واضح ہوکہ آئی این ایس سہیادری (ایف -49) اندرون ملک دیسی طریقے سے تیار کیا جانے والا شیوالک کے درجے کا تیسرا بحری جہاز ہے۔ یہ بحری جہاز ہندوستانی بحریہ کے مشرقی بیڑے میں شامل ہے ۔

Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget