Halloween Costume ideas 2015

گرام پنچایت سطح پر محفوظ بچپن پروگرام کے لئے ہینڈ بک، ماڈیول اور رہنما خطوط جاری

نئی دہلی،  گرام پنچایت سطح پر بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پنچایتی راج کی وزارت کے تحت بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے قومی کمیشن (این سی پی سی آر) اور یونیسیف کے ذریعہ مشترکہ طور پر  نئی دہلی میں ماڈیول اور رہنما خطوط کے ساتھ ساتھ ایک ہینڈ بک کا اجرا عمل میں آیا ۔ یہ ہینڈ بک، ماڈیول اور رہنما خطوط گاؤں کی سطح پر بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پنچایتی راج کے اداروں کے کارکنان کے لئے نہایت مفید رہیں گے۔ 

ہینڈ بک کو جاری کرتے ہوئے پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب جتندر شنکر ماتھر نے اسے ایک تاریخ ساز موقع بتایا ۔انہوں نے کہا کہ جب تک کہ معاشرے کو پوری طرح شامل نہیں کر لیا جاتا ہے گاؤں کی سطح پر بچوں کی زندگی میں تبدیلی لانا ایک بیحد مشکل امر ہے۔ جناب ماتھر نے مزید کہا کہ بچوں کے تحفظ کے لئے ملک کے موجودہ قوانین کو سختی سے نافذ کرنے کے ضرورت ہے تاکہ ملک کے بچوں کو با اختیار بنایا جا سکے ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ این سی پی سی آر اور یونیسف کے اقدامات کو فوری نتائج کے لئے موثر انداز میں آگے بڑھانے کے ضرورت ہے۔

این سی پی سی آر کی چئرمین محترمہ ستوتی ککر نے سماجی تعاون ، جو کہ پہلے زمانے میں حاصل تھا، کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئےسماجی اور اقتصادی حالات کے سبب بچے ہمیشہ محفوظ نہیں رہتے ہیں۔لہذا ایسے حالات میں بچوں کے تحفظ کے لئے گرام پنچایتوں کی ذمہ داری کافی بڑھ جاتی ہے۔محترمہ ککر نے کہا کہ ہینڈ بک ماڈیول اور رہنما خطوط کو یونیسف کے اشتراک و تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ 

شہروں کی طرف بچوں کی ہجرت کو اجاگر کرتے ہوئے این سی پی سی آر کی رکن محترمہ روپا کپور نے کہا کہ معاشرے کی شراکت داری گاؤں میں بچوں کو روک کر رکھنے میں مطلوب ہے کیونکہ بچے یہ سمجھتے ہیں کہ شہروں میں پر تعیش زندگی اور بہترین مواقع حاصل ہیں۔ بچوں کے موافق ماحول یا بال پنچایت ، اسی طرح پنچایتی سطح پر بچوں کے لئے اختراعی سرگرمیاں اور بچوں کے گزارہ کے لئے پیشہ ورانہ تربیت جیسے امور ملک کے موجودہ پنچایتی نظام میں پہلے سے ہی موجود ہیں۔ یہ بتاتے ہوئے کہ بچوں سے متعلق اقدامات کے لئے کسی نئے اضافی وسائل کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو ابتدائی طور پر آندھرا پردیش ، جزائر انڈمان اینڈ نکوبار ، آسام، چھتیس گڑھ، گجرات، ہمانچل پردیش، ہریانہ، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، تامل ناڈو، اڈیسہ، اترا کھنڈ اور اترپردیش پر مشتمل 14 ریاستوں میں شروع کیا جائے گا۔ان ریاستوں میں بچوں کے حقوق کے لئے ریاستی کمیشنوں نے بچوں سے متعلق بہترین اقدامات کئے ہیں۔ ان ریاستوں میں یہ کمیشن حقوق اطفال کے شعبہ میں نہایت سرگرمی کے ساتھ مصروف عمل ہیں ۔ بعد میں اس پروگرام کے تحت پورے ملک کو شامل کیا جائے گا۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget