Halloween Costume ideas 2015

گنگا کے قریب بسے ہوئے گاووں میں جڑی بوٹی والے پودوں کے فروغ کے متعلق کتابچہ کا اجرا

نئی دہلی۔ گنگاگراموں کے نام سے نامزد کئے گئے گاؤوں میں جڑی بوٹیوں کے خواص رکھنے والے پودوں کی پیدوارکو فروغ دینے کے لئے  نئی دہلی میں گنگا کو صاف کرنے سے متعلق قومی مشن( این ایم سی جی) اور ادویات والے پیڑ پودوں کے قومی بورڈ (این ایم پی بی) کی طرف سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ کے دوران این ایم سی جی کے ڈی جی یوپی سنگھ اور این ایم پی بی کی ڈپٹی سی ای او محترمہ پدم پریا بالا کرشنل نے مشترکہ طور پر ایک کتابچہ کا اجرا کیا جس کا نام ہے ‘‘ہوم ہربل گارڈن’’

این ایم پی بی نےگنگا اور گنگا کےطاس کے علاقوں میں نئی جان ڈالنے کے لئے دوائیوں کی صفات رکھنے والے پیڑ پودوں کے رول کے بارے میں ایک مقالہ پیش کیا۔اس میں دوائیوں کی تاثر رکھنے والے پیڑ پودوں کے فوائد، پودوں کے انتخاب اور ایسے گاؤوں میں جن کی نشاندہی گنگا گراموں کے طور پر کی گئی ہے، منصوبوں اور پروگراموں کو اجا کر کیا ہے اس کے علاوہ این ایم پی بی گنگا گراموں کے طور پر نامزد گاؤوں میں جڑی بوٹیوں کے اثرات رکھنے والے پیڑ پودوں کے باغات کو ترقی دے گا۔ اس میں پنچایتی راج اداروں اور گرام پنچایتوں کے رول کو بھی اجا کر کیا گیا ہے۔

آپ کو یاد ہوگا کہ گنگا گرام پروگرام کی شروعات نمامی گنگے پروگرام کے تحت پچھلے سال کی گئی تھی جس کا مقصد گنگا کے کناروں پر واقع گاؤوں میں دیہی حفظان صحت کو فروغ دینا اور دریا میں ان گاووں کی طرف سے آنے والی کثافت کی روک تھام کرنا تھا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے این ایم سی جی کے ڈی جی جناب یوپی سنگھ نے کہا کہ‘‘ گنگا گراموں میں شروع کیا جانے والا این ایم پی بی کا یہ پروگرام بہت اچھا ہے میں مختلف گاؤوں کے لوگوں سے جو یہاں آئے ہوئے اصرار کرونگا کہ وہ اس پروگرام کو اپنے گاووں میں بھی چلائیں’’۔

پنچایت راج اداروں، ریاستی پروگرام مینجمنٹ گروپ( ایس پی ایم جی) ریاستی میڈیسنل پلانٹ بورڈ ایس ایم پی بی،پینے کے پانی اور حفظان صحت کی وزارت، دیہی ترقیات کی وزارت، زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کی وزارت کے افسران اور نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔



Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget