نئی دہلی، ۔ سائنس و ٹکنالوجی ، ارضی سائنس اور ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کی قیادت میں ایک ہندستانی وفد دوسرے مشن انوویشن اینڈ کلین انرجی منسٹریل میں شریک ہوگا۔ اس میں سائنس و ٹکنالوجی، جدید و قابل تجدید توانائی اور توانائی کی وزارتوں کے سینئر اہلکاربھی شریک ہوں گے۔
18 ماہ قبل 30 نومبر 2015 کو 20 ملکوں کے رہنما اکھٹے ہوئے اور مشن انوویشن (ایم آئی) یعنی جدت طرازی سے متعلق مشن کا آغاز کیا۔ یہ پانچ برسوں پر محیط ایک عہد بستگی تھی جس کا مقصد جدت طرازی کی رفتار میں تیزی لانا اور صاف ستھری توانائی کو سستی اور پوری دنیا تک قابل رسائی بنانا ۔ مشن انووویشن میں اب 22معیشتیں شامل ہیں اور یووپی کمیشن یوروپی یونین کی نمائندگی کرتا ہے اور یہ صاف ستھری توانائی سے متعلق تحقیق و ترقی کے کام کے لئے دنیا کی مجموعی سرکاری امداد کے 80 فیصد کے زیادہ حصہ پر مشتمل ہے۔
22 رکن ممالک اور یووروپی یونین کی مسلسل کوشش ہے کہ جدت طرازی کی رفتار اور یکسر تبدیلی کی سطح میں اس کلین انرجی رو لیوشن کے ذریعہ سے اضافہ کیا جائے جس کا آغاز اقتصادی ، توانائی تحفظ سے متعلق ضرورتوں کی تکمیل کے لئے کیا گیا تھا۔
ہندستان ایسٹیئرنگ کمیٹی کا بانی رکن ہے اور یہ دو ذیلی گروپوں یعینی مشترکہ تحقیق اور صلاحیت سازی اور نجی شعبے کی شمولیت ، کا بھی رکن ہے۔
میٹنگ کے دوران جدت طرازی سےمتعلق 7 چیلنجوں کا اعلان کیا جائے گا جس میں سے تین چیلنجوں یعنی اسمارٹ گرڈ، آف گرڈ ایکسیز اور سسٹین ایبل بائیو فیوئل (پائیدار حیاتیاتی ایندھن) ، کی قیادت ہندستان مشترکہ طور پر کررہا ہے۔
एक टिप्पणी भेजें