Halloween Costume ideas 2015

ہندوستان کی بحری غذاؤں کی برآمدات کی مالیت سب سے زیادہ رہی

نئی دہلی، بین الاقوامی بازاروں میں ہندوستان کی ڈبہ بند جھینگا مچھلی اور دیگر اقسام کی ڈبہ بند مچھلیوں کی زبردست مانگ کے پیش نظر ہندوستان میں سال 17-2016 میں 5.78 ارب امریکی ڈالر ( 3870.90 کروڑ روپے ) کی مالیت کی 11لاکھ 34 ہزار 948 میٹرک ٹن ڈبہ بند جھینگا مچھلی اوردیگر اقسام کی ڈبہ بند مچھلیوں کی برآمدات کی غیر معمولی کامیابی حاصل کی ۔

 جب کہ پچھلے سال یہ مقدار 945892ٹن تھی او راس کی مالیت 4.69 ارب ڈالر تھی ۔ امریکہ اور جنوب مشرقی ایشیا کے درآمد کاروں نے اس میں سب سے زیادہ ڈبہ بند مچھلیوں کی درآمدات کی جبکہ یوروپی یونین ( ای یو ) میں بھی ہندوستان کی ڈبہ بند مچھلیوں کی مانگ میں خاطر خواہ اضافہ درج ہوا ہے ۔

مذکورہ مدت کے دوران ڈبہ بند جھینگا مچھلی کی مانگ سب سے زیادہ رہی ، جو مقدار کے حساب سے 38.28 فیصد اور امریکی ڈالر میں اس کی مالیت کل کمائی کی 64.50 فیصد رہی ۔ مقدار کے اعتبار سے ڈبہ بند جھینگا مچھلی کی برآمدات میں 16.21 فیصد کا اضافہ درج ہوا اور اس کی قیمت امریکی ڈالر میں 20.33 فیصد رہی ۔ اس کے ساتھ ہی ڈبہ بند مچھلی برآمد کئ جانے والے مال کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہی اور مقدار کے اعتبار سے 26.1 فیصد اور امریکی ڈالر میں کمائی کے اعتبار سے 11.64 فیصد رہی ۔ اس طرح مالیت کے اعتبار سے اس میں 26.92 فیصد کا اضافہ درج ہوا ۔ 

امریکہ کو برآمد کی جانے والی ہندوستان کی بحری غذا یعنی ڈبہ بند جھینگا مچھلی اوردیگر اقسام کی ڈب بند مچھلیوں کی مقدار ایک لاکھ 88 ہزار 617 میٹرک ٹن رہی جس کی کمائی امریکی ڈالر میں 29.98 فیصدرہی ۔ اس طرح امریکہ کو برآمد کی جانے والی ہندوستان کی بحری غذا ؤں کی مقدار میں 22.72 فیصد کا اضافہ درج ہوا اور مالیت کے اعتبار سے ہندوستانی روپے میں 33 فیصد اور امریکی ڈالر میں 29.82 فیصد کا اضافہ درج ہوا۔

 ہندوستانی کی بحری مصنوعات درآمد کرنے والے ممالک میں جنوبی مشرقی ایشیا حسب سابق دوسرے نمبر پر رہا اور امریکی ڈالر میں اس کا حصہ 29.91 فیصد رہا ۔ جبکہ یوروپی یونین کو برآمد کی گئی ہندوستان کی بحری غذا کی مقدار 17.98 فیصد اورجاپان کی 6.83 فیصدرہی ۔اس کے ساتھ ہی مشرق وسطیٰ کو ہندوستانی بحری غذا برآمد کی جانے والی ہندوستان کی بحری غذاؤں کی مقدار 4.78 فیصد اورچین کی 3.50 فیصد رہی ۔

 جبکہ دیگر ممالک کی مجموعی مقدار 7.03 فیصد رہی۔ جنوب مشرقی ایشیا کو برآمدکی جانے والی ہندوستان کی بحری غذاؤں کی مقدار کے اعتبار سے 47.41 فیصد ، اوراس کی قیمت ہندوستانی روپے میں 52.84 فیصد اورامریکی ڈالر میں 49.90 فیصد رہی ۔

سال 17-2016 کے دوران برآمدکی جانے والی ڈبہ بند جھینگا مچھلی کی مقدار 4 لاکھ 34 ہزار 484 میٹرک ٹن رہی ۔ا مریکی ڈالر میں اس کی قیمت 3726.36 ملین رہی ۔امریکہ ہندوستان کی ڈبہ بند جھینگا مچھلی کا سب سے بڑا بازار رہا ۔ اس کی برآمدات کی مقدار ایک لاکھ 65 ہزار 827 میٹرک ٹن رہی ۔

 جبکہ یوروپی یونین 77178 میٹرک ٹن ڈبہ بند ہندوستانی مچھلی برآمدکی گئی ۔ جبکہ جنوب مشرقی ایشیا کو برآمد کی جانے والی ڈبہ بند ہندوستانی مچھلی کی مقدار ایک لاکھ 5 ہزار 763 میٹرک ٹن ، جاپان کو 31284 میٹرک ٹن ، مشرق وسطیٰ کو 19554 میٹرک ٹن ، چین کو 7818 میٹرک ٹن اور دیگر ملکوں کو مجموعی اعتبار سے 27063 میٹرک ٹن ہندوستانی ڈبہ بند مچھلی برآمد کرائی گئی ۔ 

ونّامی جھینگا مچھلی اپنے آپ میں بہت ہی لذیذ بحری غذا تصور کی جاتی ہے ۔ سال 2017 میں اس کی برآمدات کی مقدار دولاکھ 56 ہزار 699 میٹرک ٹن سے بڑھ کر تین لاکھ 29 ہزار 766 میٹرک ٹن ہوگئی اس طرح ونّامی جھینگا مچھلی کی برآمدات کی مقدار میں 28.46 فیصد اضافہ درج ہوا اور امریکہ کو برآمدکی جانے والی کل ونامی جھینگا مچھلی کی مالیت میں 49.55 فیصد کا اضافہ درج ہوا ۔

 دوسر ے نمبر جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں کو برآمد کی جانے والی ڈبہ بند مچھلی کی مقدار 23.28 فیصد رہی ۔ جبکہ یوروپی یونین کو برآمد کی جانے والی ڈبہ بند جھینگا مچھلی کی مقدار 13.1 فیصد ،جاپان کو 4.53 فیصد،مشرقی وسطیٰ کو 3.02 فیصد اور چین کو درآمدکی جانے والی ڈبہ بند جھینگا مچھلی کی مقدار 1.35 فیصد رہی ۔

جاپان ہندوستان کی بلیک ٹائیگر جھینکا مچھلی کا سب سے بڑا بازار رہا اور مالیت کے اعتبار سے اس کی مقدار 43.84 فیصد کے بقدر رہی جبکہ امریکہ کو 23.44 فیصد اور جنوب مشرقی ایشیا کو 11.33 فیصد ہندوستان کی بلیک ٹائیگر جھینگا مچھلی برآمد کی گئی ۔امریکہ کو سب سے زیادہ ڈبہ بند جھینگا مچھلی برآْمد کی گئی جس کی مالیات امریکی ڈالر میں 94.77 فیصدرہی جبکہ امریکہ کو برآمدکی جانے والی ونامی جھینگا مچھلی کی مقدار میں 25.6فیصد اور امریکی ڈالر میں مالیت میں 31.75 فیصد اضافہ درج ہوا ۔ 

ویتنام ہندوستان کی بحری غذائی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار رہا ۔ امریکی ڈالر میں ویتنام کو برآمدکی جانے و الی ہندوستان کی بحری غذائی مصنوعات کی مالیت 76.57 فیصد جبکہ جنو ب مشرقی ایشیا کے ممالک دوسرے نمبر پر رہےاورتھائی لینڈ کو برآمد کی جانے والی ہندوستان کی بحری غذائی مصنوعات کی مالیت 12.93 فیصد رہی ، تائیوان کی 3.88 فیصد ، ملیشیا کی 2.60 فیصد ،سنگا پور کی 2.21 فیصد ، جنوبی کوریا کی 1.50 فیصد اور دیگر ملکو کی 0.30 فیصد رہی ۔بیرون ملک برآمد کی جانے و الی ہندوستان کی ڈبہ بند بحری غذائی مصنوعات میں تنہا ویتنام کو 318171 میٹرک ٹن ہندوستانی بحری غذا برآمدکی گئی ۔ یہ مقدار امریکہ ،جاپان اورچین جیسے انفرادی بازاروں سے کہیں زیادہ ہے ۔ 

اس مدت میں جاپان ہندوستان کی بحری غذائی مصنوعات کا چوتھا بڑادر آمد کار رہا ۔اسے برآمدکی جانے والی بحری غذائی مصنوعات کی مالیت 6.83 فیصد اور مقدار کے اعتبار سے 6.08 رہی ۔جاپان کو ہندوستان کی ڈبہ بند جھینگا مچھلی سب سے زیادہ برآمد کی گئی مقدار کے اعتبار سے اس کا فیصد 45.31 فیصد اور مالیت کے اعتبار سے 77.29 فیصدرہا ۔

مزیر برآں ڈبہ بند جھینگا مچھلی اوردیگر اقسام کی ڈبہ بند مچھلی ہندوستان کی بحری غذائی مصنوعات کی پیداوارددسرے نمبر پر رہی ۔ مقدار کے اعتبار سے اس میں 21.50 فیصد ، 59.44فیصد اور57فیصد جبکہ ہندوستانی روپے اور امریکی ڈالر میں اس سے ہونے والی کمائی کا فیصد بھی بالترتیب 59.44 اور 57 فیصدرہا ۔

سال 17-2016میں وشاکھا پٹنم کی بندرگاہ سے 9294.31 کروڑروپے کی مالیت کی ایک لاکھ 59 ہزار 973 ٹن ہندوستانی بحری غذائی مصنوعات برآمد کی گئی۔ جبکہ امریکی ڈالر میں اس کی مالیت 1401.94 ملین ڈالر رہی ۔جبکہ سال 16-2015 میں اس کی مقدار 128718 ٹن ،ہندوستانی روپے میں اس کی مالیت 7161 کروڑ اور امریکی ڈالر میں اس کی مالیت 1105.76 ملین رہی ۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget