نئی دہلی، سکریٹری(صحت اور کنبہ بہبود) سی کے مشرا نے یہاں لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج میں قومی انسانی دودھ بینک اور لیکٹیشن مشاورت مرکز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے سی کے مشرا نے لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج دلی کو اس پہل قدمی کیلئے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ انسانی دودھ کا سب سے بڑا بینک ہوگا اور یہاں دستیاب لیکٹیشن مشاورت مرکز شمالی ہند میں سرکاری دائرہ کار کے شعبے کے تحت ہوگا۔
صحت سکریٹری نے مزید کہا کہ ایسی امید کی جاتی ہے کہ اس ڈونر انسانی ملک بینک سے دلی اور دلی کے گرد و نواح میں تمام نوزائیدہ بچوں کو زندگی بچانےوالےانسانی دودھ کی دستیابی ہو سکے گی، خواہ ان کی پیدائش کسی بھی طرح کے حالات میں ہوئی ہو۔
بھارت میں ناروے کے سفیر نیلس ریگنار کامسواگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ‘واتسلیہ-ماتری امرت کوش’کا قیام ناروے کی حکومت ، اوسلویونیورسٹی اور ناروے –بھارت شراکت داری پہل قدمی کے تحت مشترکہ کوشش کا نتیجہ ہے۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشرا نے کہا کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایک بچے کیلئے ماں کے دودھ کےمضمرات کیا کیا ہیں، اس کے باوجود پستان سے بچوں کو دودھ پلانےوالی ماؤں کی تعداد ہندوستان میں کافی کم ہے۔ انہوں نے مندوبین کو بتایا کہ پستان سے بچوں کو دودھ پلانے کاجلدازاجلد آغازکرنے کے معاملات محض 40فیصد تک دیکھے گئے ہیں، جبکہ ادارہ جاتی زچگی کی تعداد بڑھ کر 78.9ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس امر کے پیش نظر ہم نے ماؤں کیلئے کُلی شفقت (ایم اے)پروگرام شروع کیا ہے تاکہ پستان کے ذریعے بچوں کو دودھ پلانے کے عمل کی حوصلہ افزائی ہو سکے اور اس کے تئیں ماؤں کو بیدار کیاجا سکے، کیونکہ یہ بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ کرنےکا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔
صحت سکریٹری نے مزید کہا کہ بھارت میں زچہ و بچہ شرح اموات بہت تیزی سے کم ہوئی ہے اور یہ شرح عالمی اوسط شرح سے کہیں زیادہ بہتر ہے اورانہوں نے اس طرح کے معاملات کی تخفیف کیلئے فرنٹ لائن ورکروں کو ان کی لگن اور محنت کیلئے دادوتحسین سے نوازا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ہم جلد ہی ملک میں سب کیلئے صحت کی سہولتوں کےذریعے احاطہ کرنےکانشانہ حاصل کر لیں گے اور ہمیں اس کی کوالٹی کے پہلو کو بھی ذہن میں رکھنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ این ایچ ایم کے توسط سے متعد د کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ حفظان صحت کی سہولتوں تک سب کی رسائی ہو سکے اور سبھی کو واجبی قیمتوں پر کوالٹی کے حامل حفظان صحت خدمات فراہم ہو سکیں۔
اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ناروے کے سفیر نیلس ریگنار کامسواگ نے کہا کہ انسانی دودھ ایسے نوزائیدہ بچوں کی بقا میں اضافہ کرتا ہے، جن کی مائیں ازخود وافر دودھ فطری طورپر فراہم نہیں کر پاتیں۔سفیر موصوف نے کہا کہ اس کوشش میں لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج(ایل ایس ایم سی ) کے ساتھ شراکت داری قائم ہونے پر انہیں فخر ہے اور ساتھ ہی ساتھ انہیں پورا یقین ہے کہ اس عمل سے مزید مماثل مِلک بینکوں کے قیام کیلئے رہنمائی ترغیب اور رہنما خطوط فراہم ہوں گےتاکہ بیمار نوزائدگان کی مدد ہو سکے۔ سفیر موصوف نے ایم اے اے پہل قدمی کیلئے حکومت کی تعریف کی۔
لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج میں کھولا گیا‘واتسلیہ ماتری امرت کوش بینک ’ ناروے کی حکومت ، اوسلویونیورسٹی اور این آئی پی آئی نیو بارن پروجیکٹ کے اشتراک کا نتیجہ ہے اور یہ قومی انسانی دودھ بینک ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہاں ایک لیکٹیشن کونسلنگ مرکز بھی قائم کیا گیا ہے،
جو دودھ کو پاسچورائز یعنی جرثوموں سے پاک کرےگا، اس کی جانچ کرےگا اور اس کو محفوظ طریقےسےاسٹورکرےگا۔یہ دودھ فطری طورپر دودھ کی حامل ماؤں کی جانب سے عطیہ کی شکل میں حاصل ہوگا اور اس دودھ کو ضرورتمندنوزائیدہ بچوں کیلئے فراہم کرایا جائےگا۔
اس کےعلاوہ اس سہولت کی مدد سے ڈیڈیکیٹیڈ لیکٹیشن کونسلروں کے توسط سے پستانوں سے دودھ پلانے والی ماؤں کودرکار رہنمائی اور صحت سے متعلق دیگر امداد بھی حاصل ہوگی، جس کے ذریعے پستان سے دودھ پلانے کے عمل کو فروغ ہوگا۔ یہ پروجیکٹ نہ صرف ایک ڈیڈیکیٹیڈ مرکز کے طورپر کام کرےگااور پستانوں سے دودھ پلانے کے عمل کوبھی فروغ دےگا، نیز نوزائیدہ بچوں کی بقاء میں مدد گارہوگا بلکہ دیگر مِلک بینکوں کیلئے تدریس، تربیت اور مظاہرے کے ایک مرکز کےطورپر بھی کام کرےگا، جو صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت ، حکومت ہند کے تحت آئندہ قائم کئے جائیں گے۔
اس تقریب میں ایل ایچ ایم سی کے ڈائریکٹر پروفیسرجگدیش چندراور ڈاکٹراروندسیلی ایل ایچ ایم سی کے دیگر سینئر اساتذہ واراکین سمیت موجود تھے۔ ساتھ ہی ساتھ وزارت کےسینئرافسران اور عطیہ دہندگان شراکت داروں کے نمائندگا اور صحت کے ماہرین بھی موجود تھے۔
एक टिप्पणी भेजें