Halloween Costume ideas 2015

سوؤچھ بھارت مشن کے تحت ‘‘ دروازہ بند’’ نامی ایک نئی مہم

نئی دہلی، ملک بھر کے گاؤں میں بیت الخلاء کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت‘‘ دروازہ بند’’ نامی ایک نئی جارحانہ مہم لے کر آئی ہے۔ 

اس نئی مہم کی شروعات 30؍مئی  کو ہوگی۔  ممبئی میں رسمی لانچ تقریب میں اس مہم کی قیادت کرنے والے مثالی فلم اداکار امیتھابھ بچن کے ساتھ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے مرکزی وزیرجناب نریندر سنگھ تومر، مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ  دیویندرفڑنویس، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت کے سکریٹری کے علاوہ دیگر معزز شخصیات موجود رہیں گی۔ اس موقع پر ریاست مہاراشٹر میں بہترین کار کردگی دکھانے والے عملے کو ایوارڈ سےبھی نوازا جائےگا۔

دروازہ بند مہم کو عالمی بینک کا تعاون حاصل ہے۔ اس کے آغاز کے ساتھ ہی اس مہم کو پورے ملک میں نافذ کر دیا جائےگا۔ اس مہم کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ لوگ، جن کے پاس بیت الخلاء موجود ہے، لیکن بیت الخلاء کا استعمال نہیں کرتےہیں، ان کےمزاج اور رویئے میں تبدیلی آئے۔ اس مہم میں اداکارہ انشکا شرما بھی شامل ہوں گی۔وہ خواتین کو اپنے متعلقہ گاؤں میں اس مسئلے کےلئےکھڑی رہنے کیلئے اور اس میں قائدانہ کردار ادا کرنے کیلئے حوصلہ اور تحریک دیں گی۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن سوؤچھ بھارت مشن کے بڑے حامی اور سفیر رہے ہیں۔ اس مہم کے ساتھ وہ پہلے سے ہی وابستہ ہیں۔ لوگوں کے مزاج اور رویئے میں تبدیلی لانا سوؤچھ بھارت مشن کا فوکس رہا ہے۔ اس ملک گیر جامع آئی ای سی( انفارمیشن-ایجوکیشن-کمیونکیشن)پروگرام کے ذریعے لاگو کیاجارہاہے۔مرکزی اور ریاستی دونوں سطح پر کمیونکیشن مہم کو اپنایاگیا ہے تاکہ بیت الخلاء کا پائیداری کے ساتھ استعمال ہو اور کھلے میں رفع حاجت سے مبرا اور پاک حیثیت کو حاصل کیا جاسکے۔

مرکزی وزیر اور ریاستی وزیراعلیٰ اس تقریب سے قبل مہاراشٹر میں سوؤچھ بھارت مشن(گرامین)پروگرام کے کام کاج کا بھی جائزہ لیں گے۔

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget