Halloween Costume ideas 2015

بہار،سب سے زیادہ لیچی پیداکرنے والی ریاست

نئی دہلی ،  زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر رادھا موہن سنگھ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کا بنیادی مقصد انواع و اقسام کی لیچی پیدا کرنے اور لیچی پیداوار میں اضافےکے لیے نئی تکنیک کی ریسرچ اور تحقیق پر توجہ مرکوز کرنا ہے اور سبھی ڈویژن کے ساتھ اطلاعات کا تبادلہ ہوسکے۔ جناب رادھا موہن سنگھ نے یہ بات یہاں لیچی پروسیسنگ پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ 

مرکزی وزیر نے کہا کہ بہار ملک میں سب سے زیادہ لیچی پیدا کرنے والی ریاست ہے۔ بہار میں 32 ہزار رقبے میں تقریباً 300 ہزار میٹرک ٹن لیچی کی پیداوار ہورہی ہے۔ ملک میں لیچی کی کل پیداوار میں سے 40 فیصد لیچی کی پیداوار بہار میں ہوتی ہے۔ لیچی کی اہمیت کا خیال رکھتے ہوئے 6 جون 2001 میں لیچی سے متعلق قومی تحقیقی مرکز کا قیام عمل میں آیا۔ 

 سنگھ نے کہا کہ لیچی کی پیداوار میں مظفر پور ضلع کا تعاون بیحد متاثر کن ہے۔ تاہم لیچی کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے، جو کہ فی الحال 8.0 ٹن ہے۔ اس کے لیے حکومت کے تمام اداروں، امداد باہمی کے اداروں اور کسانوں کو آگے آنا ہوگا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ بیحد فخر کی بات ہے کہ بھابھا آٹومک ریسرچ سنٹر کے سائنسدانوں اور لیچی سے متعلق نیشنل ریسرچ سنٹر نے لیچی کے علاج اور کم درجہ حرارت پر 60 دنوں تک لیچی کو محفوظ رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ لیچی کی پروسیسنگ پلانٹوں میں سے ایک پلانٹ تیار کیا جاچکا ہے۔ جناب رادھا موہن سنگھ نے کہا کہ اس تکنیک کو لیچی کی پیداوار کرنے والے افراد اور تاجروں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ 

 سنگھ نے مزید کہا کہ اس تکنیک کو مزید مؤثر بنانے کے لیے لیچی کی پیداوار کرنے والوں کو نہایت اعلیٰ قسم کے پھلوں کو تیار کرنا ہوگا۔ لیچی سے متعلق نیشنل ریسرچ سینٹر نے اس کے لیے متعدد تکنیک تیار کی ہیں۔ لیچی سے متعلق نیشنل ریسرچ سینٹر ملک کے مختلف اداروں/ ریاستوں میں تقریباً 35 سے 40 ہزار پودوں کو مہیا کررہا ہے۔ زراعت کے وزیر نے مزید کہا کہ لیچی سے متعلق نیشنل ریسرچ سینٹر آئی سی اے آر اور ریاست کی زرعی یونیورسٹیوں اور مرکزی و ریاستی حکومتوں کے ترقی یافتہ مراکز مثلاً نیشنل ہارٹی کلچر بورڈ، اے پی ای ڈی اے، نیشنل ہارٹی کلچر مشن کے ساتھ کام کررہا ہے۔ 

 رادھا موہن سنگھ نے کہا کہ ہمارے سائنسداں اعلیٰ معیار اور انواع و اقسام کی لیچی تیار کرنے کے لیے اور زرعی سرگرمیوں کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں۔ ریاستی حکومتوں کے وی کے اور دیگر اداروں کو ان کو عوام تک پہنچانا چاہئے۔ 

اس وقع پر  رادھا موہن سنگھ نے تمام سائنسدانوں اور افسران کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ اس پلانٹ سے بہار کے لیچی پیداوار کرنے والے کسان اور تاجروں کے علاوہ پورے ملک کو اپنی آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی۔ 
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget