Halloween Costume ideas 2015

آیوروید ہندوستان کا ایک روایتی طریقہ علاج ہے - نائب صدر

نئی دہلی۔ نائب صدر ایم حامد انصاری نے کہا ہے کہ آیورویدک ادویات اب بھی ہمارے صحت کی دیکھ ریکھ کے نظام کا ایک اہم حصہ ہیں۔ وہ راشٹریہ آیوروید ودیاپیٹھ کی سلور جوبلی تقریبات سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سری پدیسو نائک، راشٹریہ آیوروید ودّیاپیٹھ کے صدر دیویندر تری گُنا اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ 

 ایم حامد انصاری نے کہا کہ آیوروید ہندوستان کا ایک روایتی طریقہ علاج ہے، جو ویدک دور میں شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ علاج دنیا کے قدیم ترین اور مفصل ترین علاج کے طریقوں میں شامل ہے۔ اس کو نہ صرف بیماریوں کے ایک طریقہ علاج کے طور پر بلکہ بیماریوں کی روک تھام اور زندگی گزارنے کے متوازن طریقے کیلئے صحت کے ایک نظام کے طور پر بھی دیکھنے کی ضرورت ہے۔ 

نائب صدر محمد حامد انصاری نے کہا کہ علاج کے روایتی طریقوں کی مناسب ترقی اور مطالعے اور آج جدید سائنس کے دور میں ہمیں جو آلات میسر ہیں ان کے استعمال سے آیوروید سمیت روایتی طریقہ علاج کو مکمل صحتیابی کے نظام کے ایک اہم اور کفایتی طریقے کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آیوروید سمیت متبادل طریقہ علاج کو آج نہ صرف ہندوستان میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔

 ہمارے روایتی طریقہ علاج کے طور پر یوگا اور آیوروید کو عالمی سطح پر اختیار کیاجارہا ہے۔ ہندوستان طریقہ علاج کے ایسے ا صول اور معیارات وضع کرسکتا ہے جس سے اس کو منظم طریقے سے اور باضابطہ روایتوں کے مطابق اختیار کیا جاسکے۔ 

انہوں نے کہا کہ آیورویدک طریقہ علاج کے ماہرین، آیورویدک ادویہ سازی کے ماہرین ، ہندوستان بھر کے نباتاتی ماہرین ، زراعتی اور ماحولیاتی ماہرین ، ادویات کی تحقیق کرنے والے ماہرین ، میڈیسینل کیمسٹ ، معالجاتی جانچ ماہرین، بڑی دواساز کمپنیوں ، بڑی یونیورسٹیوں اور متعلقہ سرکاری ایجنسیوں اور وزارتوں کی شمولیت کے ساتھ اس سلسلے میں اسٹریٹیجک شراکت داری کی ضرورت ہے۔ قدیم نظام علم کے ساتھ جدید سائنسی طریقہ کار کے استعمال سے ہم مادی اور روحانی فلاح کیلئے بہترین خدمات انجام دے سکتے ہیں۔ 
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget