نئی دہلی، فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے نئی دہلی میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن(یوجی سی)کےذریعے متعارف کرائے گئے ریگنگ مخالف موبائل ایپ لانچ کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جاؤڈیکر نے کہا کہ یہ موبائل ایپ ریگنگ کے مسئلے کی روک تھام کیلئے شکایات کے اندراج میں طلبہ کی مدد کرے گا۔
وزیرموصوف نے کہا کہ اب تک ریگنگ کی شکایت درج کرانے کیلئے ویب سائٹ کا رخ کرنا پڑتاتھااور ہمارےریکارڈ سے پتہ چلتاہے کہ اس معاملےمیں بروقت کارروائی کی گئی، جس کا نتیجہ اس طرح کے واقعات کی کمی کی شکل میں برآمد ہوا، لیکن اب بھی اس برائی کو مکمل طورپر ختم کیا جانا باقی ہے۔
جاؤڈیکر نے کہا کہ جہاں تک ان کی معلومات ہے کہ تعلیمی اداروں کےاندر سینئر طلبہ کی اکثریت اپنے جونیئرطلبا کی مدد اور رہنمائی کرتے ہیں، لیکن کچھ معاملات میں ریگنگ کے واقعات بھی پیش آتے ہیں، جس کا تعلیمی اداروں کے احاطوں سے مکمل طورپر خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی نئے طالب علم کو جسمانی یا ذہنی طورپر اذیت دینا ریگنگ ہے، جس کی ہم اجازت نہیں دے سکتے۔ یہ ناقابل قبول ہے۔ لہذا یہ ایپ ہر اس طالب علم کیلئے جو اس طرح کے تجربے سےگزرتا ہے، ایک معاون اوزار ثابت ہوگا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ یہ ایپ انڈرائڈ سسٹم پر کام کرےگا، جس پر طلبہ لاگ اِن کر کے فوری طورپر اپنی شکایات درج کر اسکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں اس سے متعلق سبھی ذمہ داروں کو فوری طور پر خبر ہو جائے گی اور کارروائی بھی فوراً شروع کر دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تحفظ کے نقطۂ نظر سے یہ ایک اچھا قدم ہے، جو طلبہ کو تحفظ کا احساس کرائےگا۔ وزیر موصوف نے سختی کے ساتھ متنبہ کیا کہ جو لوگ ریگنگ میں ملوث پائے جائیں گے، ان کے ساتھ کوئی نرمی نہیں کی جائے گی اور انہیں اس ادارے میں تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے اجازت نہیں دی جائےگی۔ ساتھ ہی ساتھ ان پر سخت جرمانہ عائد کیاجائےگا اور قانون کے سزا دی جائےگی۔ تاہم وزیر موصوف نے اس امید کا اظہار کیا کہ اچھے سینئر طلبہ اپنے جونیئر طبہ کیلئے سرپرست کا کام کریں گے۔
एक टिप्पणी भेजें