Halloween Costume ideas 2015

چوتھے ہند۔ جرمنی بین حکومتی صلاح مشورے میں شرکت کیلئے وزیراعظم برلن پہنچے

نئی دہلی۔ چوتھے ہند ۔جرمنی بین حکومتی صلاح ومشورے میں شرکت کیلئےوزیر اعظم جناب نریندر مودی پیر کے روز برلن پہنچے۔ وزیراعظم نریندر مودی کا جرمنی کا یہ دوسرا دو طرفہ دورہ ہے۔ چانسلر انجیلا مرکیل نے وزیراعظم نریندر مودی کیلئے برلن سے باہر شِلا س میسبرگ میں غیررسمی ڈنر کا اہتمام کیا۔ بات چیت تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہی اور اسمارٹ سٹی ، ہنرمندی کی ترقی، آلودگی سے پاک توانائی سمیت باہمی مفاد کے مختلف معاملات پر گفت وشنید ہوئی۔

 بات چیت میں جی ایس ٹی سمیت ہندوستان کے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے کی ستائش کی گئی۔ علاقائی اور عالمی معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے یوروپی یونین کے اتحاد کی اہمیت اور دنیا میں استحکام کی ایک طاقت کے طو رپر اس کی اہمیت پر زور دیا۔ 

افغانستان کے بارے میں دونوں لیڈروں نے افغان قیادت اور افغانی اختیار کے سا تھ مصالحتی عمل کی اہمیت پر زور دیا۔ انتہاپسندی اور دہشت گردی سے مقابلہ کرنے جیسے موضوعات بھی زیر بحث رہے۔ چین کے بیلٹ اور سڑک کے اقدامات اور آب وہوا کی تبدیلی پر بھی بات چیت ہوئی۔ 

اس سے قبل شلاس میسبرگ پہنچنے پر وزیراعظم نریندر مودی نے وزیٹرز بُک پر دستخط کئے۔ جرمن چانسلر محترمہ انجیلا مرکیل اور وزیراعظم نریندر مودی نے دیہی علاقے میں واقع رہائش گاہ کے لان میں چہل قدمی بھی کی۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget