Halloween Costume ideas 2015

ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے 11.35 ایکڑ رقبہ زمین کی بہار سرکار کیساتھ باہمی منتقلی کی منظوری

http://media2.intoday.in/indiatoday/images/stories/patna-airport_story_647_121715114024.jpgنئی دہلی۔  مرکزی کابینہ کے اجلاس میں ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (ا ے اے آئی) کے 11.35 ایکڑ رقبہ زمین کی انیس آباد میں اے اے آئی کو اس کے مساوی ہی زمین فراہم کرائے جانے کے طریقے سے بہار سرکار کے ساتھ زمین کی منتقلی کو منظوری دے دی گئی۔


پٹنہ ہوائی اڈے پر مجوزہ رقبہ زمین ہوائی اڈے کی توسیع اور نئے ٹرمنلوں کی عمارت کیلئے استعمال کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ دیگر ڈھانچہ جاتی سہولیات سے متعلق عمارات بھی اس زمین پر تعمیر کی جائے گی۔ ریاستی سرکار نے بھی اصولی طور پر اس رقبہ زمین کی منتقلی کی منظوری دے دی ہے۔

اس نئی ٹرمنل بلڈنگ میں سالانہ 30 لاکھ فضائی سیاحوں کی گنجائش کی سہولت دستیاب کرائی جائے گی جس کے نتیجے میں نہ صرف یہ کہ ہوائی اڈے کی اہلیت میں اضافہ ہوگا بلکہ عوام الناس کو بھی سہولت فراہم ہوسکے گی۔

پٹنہ ہوائی اڈے پر موجودہ ٹرمنل بلڈنگ کی تعمیر 0.5 لاکھ مسافر سالانہ کی سہولت کے مقصد سے تعمیر کی گئی تھی لیکن 15 لاکھ مسافر سالانہ اس عمارت کا استعمال پہلے سے ہی کررہے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ٹرمنل کی بلڈنگ میں زبرست بھیربھاڑ ہوجاتی ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget