Halloween Costume ideas 2015

کبڈی عالمی کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کی عزت افزائی

http://static.sportskeeda.com/wp-content/uploads/2015/08/india-kabaddi-1440421960-800.jpg
نئی دہلی،  نو جوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر وجئے گوئل نے یہاں کبڈی ٹیم کی عزت افزائی کی جس نے حال ہی میں کبڈی عالمی کپ 2016 جیتا ہے۔ کوچنگ اسٹاف کے ساتھ انوپ کمار کی قیادت میں ٹیم نے وجئے گوئل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

عزت افزائی کی اپنی تقریر کے دوران وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو انفرادی طور پر اعزاز دیا جائے گا اور ہر ایک کو 10 /10 لاکھ روپے کی رقم پیش کی جائے گی۔

  گوئل نے کہا کہ ہندوستان اس بات کی بھرپور کوشش کرے گا کہ اولمپک کھیلوں میں کبڈی کو شامل کیا جائے۔ ملک میں ہی کھیلے جانے والے کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کی سوچ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کو ہندوستان میں نوجوان ایک رول ماڈل کے طور پر دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو ان کے اس شاندار کارنامے پر فخر ہے جو انہوں نے ہندوستان کے لئے انجام دیا ہے۔ 

 وجئے گوئل نے کہا کہ ہمیں اس بات خوشی حاصل ہوتی ہے جب ہم دیکھتے ہیں کہ ہندوستانی کھلاڑی عالمی سطح پر عمدہ کارکردگی پیش کررہے ہیں۔

سال 2016 کبڈی عالمی کپ کی میزبانی احمد آباد نے انجام دی تھی۔ دو ہفتے چلنے والے اس عالمی کپ میں دنیا بھر کے شائقین یہاں جمع ہوئے تھے۔ یہ پہلا موقع تھا کہ کبڈی عالمی کپ کی دنیا بھر سے حوصلہ افزائی ہوئی اور امریکہ، انگلینڈ، آسٹریلیا، پولینڈ، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، جمہوریہ کوریا، جاپان، ارجنٹینا اور کینیا نے اس میں شرکت کی۔

ہندوستان نے فائنل میں ایران کو 29 کے مقابلے 38 پوائنٹ سے ہراکر فائنل میچ جیتا تھا۔ مرکزی وزیروجئے گوئل نے فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی پیش کی تھی۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget