نئی دہلی، نیتی آیوگ جزائر کی مجموعی ترقی کے لئے پرواسی بھارتیہ کیندر میں 10اگست کو سرمایہ کاروں کی ایک کانفرنس کی میزبانی کے فرائض انجام دے گا۔نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت اس کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ یہ کانفرنس انڈومان نیکوبار لکشدیپ جزائر میں نجی و سرکاری شراکت داری کے بنیاد پر ماحول دوست سیاحت کی پائیدار ترقی کے لئے سرمایہ کاری راغب کرسکے گی۔
مناسب رسک شیئرنگ ماڈل اور کھلی مقابلہ جاتی بولی کے ذریعے پرائیویٹ سیکٹر کی ساجھیداری کے ساتھ 11اینکر ٹورزم پروجیکٹ لاگو کئے جانے کی تجویز ہے۔نیتی آیوگ متعلقہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کے ساتھ 10اگست 2018ء کو سرمایہ کاروں کی کانفرنس کا اہتمام کررہا ہے، جس میں مختلف فریق بھی شامل ہوں گے۔
جزائر کی مجموعی ترقی اور سرمایہ کاروں کی کانفرنس کے بارے میں
حکومت کی طرف سے جزائر کی پائیدار ترقی اور مجموعی بحری ترقی کو اعلیٰ ترجیح دی گئی ہے۔وزیر اعظم کی صدارت میں ایک اعلیٰ ادارہ آئی لینڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی(آئی ڈی اے) جون 2017ء میں تشکیل دی گئی تھی۔جبکہ نیتی آیوگ کو متعلقہ مرکز زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ؍ ریاستی سرکاروں کے ساتھ جزائر کی مجموعی ترقی کے پروگرام کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔پہلے مرحلے میں مذکورہ پروگرام کے تحت مجموعی ترقی کے لئے انڈومان نیکوبار اور لکشدیپ میں 10 جزائر کو چنا گیا ہے۔
آئی لینڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی آئی ڈی اے نے انڈومان نیکوربار میں 6 اور لکشدیپ میں 5 سیاحتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ بنیادی ڈھانچے کی دیگر بہت سی ڈھانچوں کا جائزہ لیا، جن میں رو –رو فیری سروسز، سمندری پانی سے نمک ختم کرنے کے پلانٹس، ڈجیٹل کنکٹی وٹی اور گرین انرجی شامل ہیں۔آئی ڈی اے نے ان جزائر کی مجموعی ترقی کے لئے پہلے مرحلے میں نفاذ کی خاطر ان پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔اضافی کنکٹی وٹی کے لئے دگلی پور میں ہوائی اڈہ دسمبر 2018ء تک سیویلن ہائی جہازوں کے لئے شروع کردیا جائے گا، جبکہ اگاٹی ایئرپورٹ کی توسیع کی جارہی ہے اور منی کوائی میں گرین فیلڈ ہوائی اڈے کے لئے اصولی طورپر منظوری حاصل کرلی گئی ہے۔
ان 11پروجیکٹوں میں سے انڈومان نیکوبار میں 4 اور لکشدیپ میں 3 پروجیکٹ شروع ہونے کے مرحلے میں ہے۔ زمین کے سروے کی تفصیل اور پروجیکٹ کے مقامات کی حد بندی کرلی گئی ہے۔
एक टिप्पणी भेजें