Halloween Costume ideas 2015

مسافر ٹرینوں میں ڈسپلے بورڈ اور اعلانات کرنے والی مشینوں کی تنصیب

Image result for images -- luxury train
نئی دہلی، ریلویز کے وزیر مملکت راجین گوہین نے راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع دی کہ الیکٹرک ملٹیپل یونٹ ( ای ایم یو ) ٹرینوں کے علاوہ ہم سفر اور تیجس وغیرہ جیسی اہم ٹرینوں میں ڈسپلے بورڈز اور عوامی اعلانات کے نظام مہیا کرائے گئے ہیں ۔ اسی طرح انوبھوتی کوچوں میں چھت سے لٹکے ہوئے لیکوِڈ کرسٹل ڈسپلے ( ایل سی ڈی ) مانیٹر میں گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس ) پر مبنی اطلاعاتی نظام مہیا کرایا گیا ہے ۔

آنے والے اسٹیشنوں ، منزلوں ، گاڑیوں کے چلنے سے متعلق جانکاری اور دیگر حفاظتی معلومات / اعلانات مانیٹر میں نظر آتے ہیں ۔

فی الحال پریمیم ٹرینوں مثلاً راجدھانی اور شتابدی میں آنے والے اسٹیشنوں کے بارے میں جانکاری فراہم کرائی جاتی ہے ۔ اس نظام کا استعمال موسیقی آلات پر موسیقی اور تازہ ترین خبروں کے لئے بھی کیا جاتا ہے ۔

ہندوستانی ریلویز کے نئے تیار شدہ کوچوں میں بینائی سے معذور مسافروں کو مدد فراہم کرنے کے لئے مربوط بریل اشارے ، بریل رسم الخط کے ساتھ بہترین طریقے سے جڑے اشارے مہیا کرائے گئے ہیں ۔ مرحلہ وار طریقے سے موجودہ دیگر ٹرین کے کوچوں میں بھی اس کو تبدیل کرنے کا کام کیا جا رہا ہے ۔

حال ہی میں جی پی ایس پر مبنی عوامی شکایات کے ازالے کا نظام اور لنکے ہوف مان بش ( ایل ایچ بی ) کے لئے مسافر اطلاعاتی نظام سے متعلق وضاحتیں ڈیزائن ریسرچ اینڈ اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن ، لکھنؤ کے ذریعہ تیار کی گئی ہیں ۔ ٹرین کوچوں میں اس کی کارکردگی کو اب جانچا اور پرکھا جائے گا ۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget