Halloween Costume ideas 2015

ماحولیاتی تحفظ کے لئے علاقائی فوج کی سی ای ٹی ایف بٹالین

نئی دہلی، علاقائی فوج (ٹیریٹوریل آرمی)کے ایک نئے کمپوزٹ ایکولوجیکل ٹاسک فورس (سی ای ٹی ایف)یعنی مشترکہ ماحولیاتی ٹاسک فورس کے قیام کو منظوری دے دی گئی ہے۔یہ ٹاسک فورس حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے حساس Image result for images -- defenceدریائی علاقوں کی پیٹرولنگ یعنی نگرانی کا کام انجام دینے کے ساتھ دوسرے کام بھی کرے گی۔

آلودگی کو کم کرنے اور گنگا کے احیاء کے کام کو ایک سطح تک لے جایاجانا ہے، تاکہ یہ ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کرسکے۔توقع ہے کہ سی ای ٹی ایف میں زیادہ تر سابق فوجی ہوں گے، جو اپنے جذبہ خود سپردگی اور مہارت کا استعمال آلودگی کو کم کرنے سے متعلق کاموں میں ماحولیاتی ٹاسک فورس بٹالینز کی طرز پر انجام دیں گے۔یہ بٹالین ملک کے مختلف حصوں میں کامیابی کے ساتھ کام کررہی ہیں۔

وزارت گنگا ریور بیسن مینجمنٹ پلان کے مطابق آلودگی کو کم کرنے اور گنگا کے احیاء سے متعلق پروگرام کا نفاذ کررہی ہے۔یہ پلان آئی آئی ٹیز کے کنسورشیم نے تیار کیا ہے، جس میں قلیل مدتی ، وسط مدتی اور طویل مدتی سرگرمیاں شامل ہیں۔اس نئی بٹالین کے قیام کی وجہ اس منصوبے کے نفاذ کے عمل میں کوئی کمی نہیں، بلکہ سماج کے ہر طبقے کے افراد کو ایک پلیٹ فارم دستیاب کرانا ہے، تاکہ ان کی خدمات کا استعمال اس بھاری اور محنت طلب کام میں کیا جاسکے اور یہ نمامی گنگے مشن کا ایک جزو بن سکے۔

خیال ہے کہ یہ بٹالین اپنا رول ان اتھارٹیز کی رہنمائی میں ادا کرے گی، جنہیں ایک خاص طرح کا رول ادا کرنے کا اختیار ہے اور جو دریائے گنگا کو آلودہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا اختیار نہیں رکھتیں۔

یہ اطلاع آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کے احیاء کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget