Halloween Costume ideas 2015

بجلی سے چلنے والے کرگھے کی جدید کاری

Image result for images - power loomنئی دہلی، ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر مملکت اجے ٹمٹا نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت بجلی سے چلنے والے کرگھے کے سیکٹر کی ترقی کے لئے ایک جامع اسکیم پاور ٹیکس انڈیا نافذ کررہی ہے ۔اس اسکیم کے تحت موجودہ سادہ نوعیت کے بجلی سے چلنے والے کرگھوں کو جدید بناکر انہیں سیمی آٹو میٹک اور شٹل لیس کرگھو ں میں تبدیل کیا جارہا ہے تاکہ ان کا معیار اور بہتر ہوسکے اور پیداوار کی صلاحیت میں اضافہ ہوسکے ۔ بجلی سے چلنے والے کرگھا یونٹوں کو مالی امداد فراہم کرکے جدید بنایا جائے گا ۔اب تک ملک میں دو لاکھ 16 ہزار کرگھوں کو جدید کیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ترمیم شدہ ٹکنالوجی جدید کاری فنڈ س (اے ٹی یوایف ایس )اسکیم نافذ کرنے کے لئے ایک جامعاے ٹی یوایف ایس سافٹ وئیر تیار کیا گیا ہے ۔اے ٹی یو ایف ایس سافٹ وئیر کے ذریعہ فائدہ اٹھانے والی اکائیاں اپنی درخواستیں براہ راست اپ لوڈ کرسکتی ہیں۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ ہندوستان دنیا میں کپاس پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ 18-2017 میں کپاس سیزن کے دوران کپاس کی پیداوار کافی زیادہ ہوئی اور ہندوستان کا شمار کپاس پیدا کرنے والے بڑے ملکوں میں ہوتا ہے ۔

18-2017 کے دوران ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 1854 ملین امریکی ڈالر کے بقدر کپاس ٹیکسٹائل برآمد کی اور چین کو1020 ملین امریکی ڈالر کے بقدر کپاس ٹیکسٹائل برآمد کی ۔ 2013سے 2017 کے دوران چین کی انسان کی بنائی ہوئی فائبرکی برآمدات میں 20 فیصد کا اضافہ ہوا ۔جبکہ اسی مدت کے دوران ہندوستان کی انسان کے ہاتھ سے بنائی ہوئی فائبر میں تین فیصد کا اضافہ ہوا
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget