Halloween Costume ideas 2015

5000 سے زیادہ لوگوں کے لئے روزگار پیدا کرنے کے واسطے ستار گنج میں پلاسٹک پارک کے قیام کے لئے 40 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان

نئی دہلی، کیمیکلز اور کھادوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر اننت کمار نے آئی ٹی آئی بلڈنگ میں سی آئی پی ای ٹی:اسکلنگ اور ٹیکنیکل سپورٹ کے مرکز (سی ایس ٹی ایس ) کا افتتاح کیا اور دہرادون کے دوئیوالا میں پلاسٹک انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے نئے مرکزی انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ تریویندر سنگھ راوت ، ممبر پارلیمنٹ ہری دوار، ڈاکٹر رمیش پوکھریال کے علاوہ دیگر معزز لوگ موجود تھے ۔دہرادون کا سی آئی پی ای ٹی : سی ایس ٹی یاس ملک میں 32 وٓں سی آئی پی ٹی سینٹر ہے۔

اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اننت کمار نے کہا کہ معیشت کے ہر سیکٹر میں پلاسٹک کا 50 فیصد سے زیادہ رول ہے ۔ چاہے یہ سادا چمچا ہو یا بنیادی ڈھانچے کا سیکٹر ہو یا آٹو موبائل ہو یا ایرو اسپیس یا جدید بایو میڈیکل آلات مینوفیکچر نگ ہو۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ جہاں کہیں بھی پلاسٹک ہے ۔ سی آئی پی ای ٹی میں تر بیت یافتہ شخص روزگار حاصل کر لے گا۔

دہرا دون کے سی آئی پی ای ٹی میں تربیت کے ببارے میں جناب اننت کمار نے بتایا کہ پہلے سال میں 15 سو طلباء کو داخل کیا جائے گا۔ جن کی دوسرے سال میں تعداد بڑھ کر 2500 ہو جائے گی۔ تیسرے سال میں 3 ہزار طلباء کو سی آئی پی ای ٹی دہرا دون میں تربیت دی جائے گی۔ ریاستی سرکارکے تعاون سے ہم عنقریب مستقبل میں پلاسٹک انجینئرنگ میں بی ٹیک کور سز شروع کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ 2014 تک سی آئی پی ای ٹی کے 23 سینٹر کام کر رہے تھے۔ جو 40 ہزار طلباء کو تربیت دے رہے تھے اب سی آئی پی ای ٹی سالانہ ایک لاکھ ٹیکنیشین کو تیار کر رہا ہے گذشتہ چار سال میں کل تعداد ڈھائی لاکھ سے اوپر ہو گئی ہے ۔ مزید یہ کہ ہم سی آئی پی ای ٹی کی اس گولڈن جبلی سال تک ہندوستان بھر میں سی آئی پی ای ٹی کی تعداد 50 تک لے جائیں گے۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ میں اتراکھنڈ میں ایک اور سی آئی پی ای ٹی سینٹر کی تجویز رکھتا ہوں ۔

وزیر موصوف نے ستار گنج میں ایک پلاسٹک پارک کے قیام کے لئے 40 کروڑ روپے مختص کئے جانے کا اعلان کیا ۔ یہ پارک اتراکھنڈ کے پانچ ہزار سے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم کرے گا۔ اس موقع پر جناب اننت کمار نے کہا کہ ریاست میں انڈین ڈرکس اور فارمیسیٹکلس لمیٹیڈ کے ساتھ 833.25 ایکڑ زمین حکومت ہند نے ریاستی سرکار کو منتقل کر دی ہے یہ زمین ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہے۔

وزیراعلیٰ اتراکھنڈ ترویندر سنگھ راوت نے اس بات کو تسلیم کیا کہ تکنیکی ، ہنر مندی اور صلاحیت حاصل کرنے اورمزید روزگار پیدا کرنا اتراکھنڈ میں ایک بڑا معاملہ ہے اور سی آئی پی ای ٹی ریاست کے طلباء کے لئے ایک بڑی راحت ہے۔ جہاں پلاسٹک صنعتوں میں طلباء کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔ اس انسٹی ٹیوشن سے گریجویشن کرنے کے بعد طلباء تقریباً 30 ہزار روپے حاصل کر سکیں گے۔اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ نے ریاست کو انڈین ڈرگس اور فارمیسیٹیکلس کے لئے زمین دینے کے لئے مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget