نئی دلّی ، وزارت کارپوریٹ امور نے کارپوریٹ امور ، 2013 کے تحت کے تحت چند مخصوص جرائم کا جائزہ لینے کے لئے وزارت کارپوریٹ امور کے سیکریٹری کی سربراہی میں ایک دس رکنی کمیٹی قائم کی ہے ۔
وزارت کمپنیزایکٹ2013 کے تحت چندجرائم کو جرائم کی فہرست سے خارج کر کے اندرون خانہ میکنزم تیار کر کے جرائم کا قلع قمع کرنا چاہتی ہے جہاں غلطی کی پاداش میں جرمانہ عائد کیا جاسکے ۔ اس کے باعث ٹرائل کورٹ شدید نوعیت کے جرائم کی سماعت پرزیادہ توجہ مرکوز کر سکے گا ۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کمپنیزایکٹ کے تحت قابل دسست اندازی یعنی جرائم قابل جرمانہ یا قابل قید یادونوں کا جائزہ لے کرفیصلہ کیاجا سکتا ہے کہ اس طرح کے جرائم کو قانونی خفیفہ یا سماجی حفظ مراتب کا لحاظ نہ کرنا تصور کر کے جرمانہ عائد کیاجاسکتا ہے ۔
وزارت کارپوریٹ امور کے سیکریٹری مذکورہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ۔ ممبران میں جناب ٹی کے وشواناتھن سابق سیکریٹری جنرل لوک سبھا اور چیئر مین بی ایل آ ر سی ، جناب اودے کوٹک، ایم ڈی کوٹک مہیندرا بینک ، جناب شاردول ایس شروف ، ایکزیکٹیو چیئر مین ، شاردول امرچندمنگل داس اینڈ کمپنی ، جناب اجے بہل ، بانی مینجنگ پارٹنر اے زیڈ بی اینڈ پارٹنرس ، ، جناب امر جیت چوپڑا ، سینئر پارٹنر جی ایس اے ایسوسی ایٹ ، جناب ارگھیہ سین گپتا ، ودھی سینٹر فار لیگل پالیسی ، جناب سدھارتھ برلا ،، بانی صدر ، فکی ، محترمہ پریتی ملہوترا ، ساجھے دار اور ایکزیکٹیو ڈائرکٹر آف اسمارٹ گروپ کے علاوہ وزارت کارپوریٹ امور کے جوائنٹ سیکریٹری ( پالیسی) اس کے ممبر سیکریٹری ہوں گے ۔
एक टिप्पणी भेजें