Halloween Costume ideas 2015

خاتون ریزرویشن بل پاس کرانے میں کانگریس وزیر اعظم کے ساتھ: راہل

Image result for images- rahul gandhi
کانگریس صدر راہل گاندھی نے خاتون ریزرویشن بل معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ میں خاتون ریزرویشن بل پاس کرائے، کانگریس پارٹی اس کی پوری حمایت کرے گی۔

کانگریس نے ایک بار پھر پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے لیے کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔ خبروں کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کولکھے گئے خط میں راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت خاتون ریزرویشن بل لے کر آئے، کانگریس اس کی پوری حمایت کرے گی۔

ایسا پہلی بار نہیں ہے جب کانگریس کی طرف سے یہ ایشو اٹھایا گیا ہے۔اس سے قبل2017 میں بھی کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر کہا تھا کہ ’’آپ کی حکومت کے پاس لوک سبھا میں اکثریت ہے اور آپ خاتون ریزرویشن بل لے کر آئیے، کانگریس بھی اس کی پوری حمایت کرے گی۔‘

قابل ذکر ہے کہ 2010 میں خاتون ریزرویشن بل راجیہ سبھا میں پاس ہوا تھا لیکن لوک سبھا میں یہ بل اس وقت پاس نہیں ہو پایا تھا۔ کانگریس کے ذریعہ پیش کیے گئے بل کے مطابق لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دیا جانا ہے۔ خاتون ریزرویشن کا مطالبہ اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ پارلیمنٹ میں خواتین کو برابری کا حق مل سکے۔

دوسری طرف مہیلا کانگریس کارکنان نے سڑکوں پر اتر کر خاتون ریزرویشن کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنے مظاہرے کو ’مہیلا آکروش‘ کا نام دیا ہے۔ انھوں نے پوچھا ہے کہ خاتون ریزرویشن آخر ٹھنڈے بستے میں کیوں ہے؟
[قومی آواز سے ]
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget