Halloween Costume ideas 2015

مودی حکومت نے ہندوستانی خواتین کو ہر سطح پر دھوکہ دیا: سشمتا دیو

’سشمتا دیو کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے 2014 کی انتخابی مہم کے لیے ’نربھیا واقعہ‘ کا غیر ذمہ دارانہ طریقے سے استعمال کیا لیکن کٹھوعہ، اُناؤ، مندسور اور نلیا پر ان کی خاموشی حیران کرنے والی ہے۔

18 جولائی کو شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے آل انڈیا مہیلا کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کے خلاف کئی الزامات عائد کیے ہیں۔ مہیلا کانگریس کا کہنا ہے کہ حکومت نے اسمبلیوں اور پارلیمنٹ میں خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔ لوک سبھا میں مکمل اکثریت اور کانگریس کے ذریعہ حمایت کی یقین دہانی کے باوجود بل کو ٹھنڈے بستے میں بند کر دیا گیا۔

مہیلا کانگریس کی لیڈر سشمتا دیو نے تحریری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے تحفظ کے معاملے پر مودی حکومت ناکام رہی ہے۔ وزیر اعظم نے 2014 کی انتخابی مہم کے لیے ’نربھیا واقعہ‘ کا غیر ذمہ دارانہ طریقے سے استعمال کیا جب کہ کٹھوعہ، اُناؤ، مندسور اور نلیا واقعہ پر ان کی خاموشی نے موقع پرستی پر مبنی ان کی سیاست کو منظر عام پر لا دیا ہے۔

مہیلا کانگریس نے الزام عائد کیا کہ خواتین سے متعلق قوانین اور خصوصی طور پر عصمت دری سے متعلق قوانین کو سختی سے نافذ کرنے میں حکومت ناکام رہی ہے۔ خوردنی اشیا کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں پر بھی مہیلا کانگریس نے حکومت کی تنقید کی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہر گھریلو خاتون اور اس کی فیملی کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ ان میں غریب سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

مہیلا کانگریس نے یہ بھی کہا کہ حکومت ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ کے تحت ضروری پیسے مہیا کرانے میں ناکام رہی ہے۔ ہر ضلع میں جاری 43 لاکھ روپے 15 سال سے کم عمر کی ہر لڑکی کے حصہ میں محض 5 پیسےآتے ہیں۔ یہ رقم اونٹ کے منھ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ گزشتہ مردم شماری کے مطابق 632 لاکھ لڑکیاں 15 سال سے کم عمر کی ہیں۔ مہیلا کانگریس نے مزید کہا کہ ہندوستان کی خواتین کے لیے اس وقت جو بھی تصویر ہے وہ تاریک اور مایوس کن ہے۔ حکومت کے دیگر سبھی پہلوؤں کی طرح آخر کار یہ ثابت ہوتا ہے کہ خواتین کی خودمختاری اور ان کے ذاتی تحفظ کی یقین دہانی بھی محض ایک جملہ تھا۔ عوامی ریلیوں میں وزیر اعظم کی لچھے دار تقریر اور اشتعال انگیز الفاظ اس بات کو چھپا نہیں سکتے کہ بی جے پی نے سبھی سطح پر ہندوستانی خواتین کو دھوکہ دیا ہے۔
[قومی آواز سے ]

Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget