Halloween Costume ideas 2015

میوزیم کی ترقی کے لئے کل 10598.00 لاکھ روپے مختص کئے گئے

Image result for images - indian museum art galleryنئی دہلی/ ثقافت کے وزیرمملکت(آزادانہ چارج)، نیز ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے وزیرمملکت ڈاکٹر مہیش شرما نے راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع دی کہ موجودہ مالی برس 2018-19 کے دوران عجائب گھروں کی ترقی کے لئے کل 10598.00 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

ریاست کرناٹک میں سرکاری کتب خانوں اور عجائب گھروں سے متعلق ایک خصوصی سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر مہیش شرما نے بتایا کہ ریاستی مرکزی لائبریری، بنگلورو کے لئے 223لاکھ کی خصوصی مالی امداد کی منظوری دی گئی ہے۔جبکہ کتب خانوں سے متعلق قومی مشن اسکیم کے تحت گورنمنٹ ڈسٹرکٹ لائبریری،شی موگا کے لئے 87 لاکھ روپے کی مالی امداد کی منظوری دی گئی ہے۔ ایک ریاستی مرکزی لائبریری اور ایک ڈسٹرکٹ لائبریری کوہر ایک ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مالی امداد فراہم کی جاتی ہے جیسا کہ ریاستی/مرکز کے زیرانتظام علاقے کی لائبریری اتھاریٹی 

کے ذریعہ درج ذیل مقاصد کے لئے سفارش کی گئی ہے:

بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا
ٹیکنالوجی کی جدید کاری ا ور فروغ، نیز خدمات کی جدید کاری
خصوصی طور پر معذور افراد کے لئے سہولتوں کا قیام
مقامی ضرورتوں کے علاوہ آؤٹ ریچ پروگراموں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے کتب بینی کے وسائل کی خریداری
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget