نئی دہلی/ ثقافت کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج)، ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے وزیرمملکت ڈاکٹر مہیش شرما نے راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) انسانی تیار کردہ نادراشیاء بشمول نادر سکوں اور مٹی کے برتنوں کی نمائش عوام کے لئے منعقد کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ان نادر سامانوں کو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہوگا۔
آثار قدیمہ کے میوزیم میں باری باری سے نادر اشیاء کی نمائش لگائی جاتی ہے۔ اس نمائش سے دیکھنے آنے والے افراد اور سیاحوں کو مختلف تاریخی اعتبار کی اہم اشیاء کو مکمل طور سے دیکھنے اور جاننے میں آسانی ہوتی ہے۔ لال قلعہ میں واقع نو آبادیاتی عمارتوں میں چار میوزیم قائم کئے جارہے ہیں ،جن میں اصل آثار قدیمہ کو دکھایا جائے گا۔ اس سلسلے میں پرانی اشیاء اور آثار قدیمہ سے متعلق نقشہ بنانے کا کام جاری ہے۔
एक टिप्पणी भेजें