نئی دہلی،آبی وسائل، دریاؤں کے فروغ، گنگا کی صفائی ستھرائی، جہازرانی، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری 20-21 جون کو تاجکستان کے دوروزہ سرکاری دورے کے لئے روانہ ہورہے ہیں۔ وہ تاجکستان میں ’’کارروائی کے لئے بین الاقوامی دہائی: دیرپا ترقی کے لئے پانی 2018-2028‘‘ سے متعلق کانفرنس میں شرکت کریں گے، جس کا اہتمام دوشامبے میں کیا گیا ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد دنیا بھر میں آبی وسائل کے مربوط اور دیرپا بندوبست سے متعلق قومی، علاقائی اور بین الاقوامی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔
گڈکری کانفرنس میں بھارت کی نمائندگی کریں گے اور ملک میں آبی وسائل کی دیرپا ترقی اور ان سے متعلق بندوبست کے لئے کئے جانے والے کام کے بارے میں اظہار خیال کریں گے۔
एक टिप्पणी भेजें