نئی دلّی ، اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) اور کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے وزیر کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے گزشتہ روز یہاں یوروپین یونین فلم فیسٹیول کا افتتاح کیا ۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری جناب امیت کھرے ، یوروپی یونین وفدبرائے ہند کے نائب سربراہ مسٹر ریمنڈ ، جمہوریہ سلوواک کے سفارت خانے کے مشن کی نائب سربراہ محترمہ کیٹرینہ تومکووا ، سلوواکیہ کی افتتاحی فلم کے پروڈیوسر ، ڈائرکٹوریٹ آف فلم فیسٹیول کے
یڈیشنل ڈائرکٹر جنرل چیتنیہ پرساد اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔
اس موقع پر کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلمی میلے کا حاصل یہ ہے کہ فلمیں دیکھنا کہانی کے
ساتھ ساتھ لوگوں سے ملاقات کے مماثل ہے ۔ حالانکہ سرحد پار لوگ جلد ، رنگت اور ثقافت کی بنیاد پر الگ ہوتے ہوئے بھی وہ لوگ ایک ہی ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلمیں دیکھنے سے حد بندیاں ٹوٹتی ہیں اور کہانی ایک ملک کے عوام سے دوسرے ملک کے عوام تک مواصلات کا ذریعہ بنتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی فلم کی زبان بھی سمجھ میں نہیں آتی ہے تو باڈی لینگویج کے ذریعہ فلم کے جذبات کو تو سمجھا جا ہی سکتا ہے ۔
एक टिप्पणी भेजें