Halloween Costume ideas 2015

ڈیوٹی پر موجودگی کے دوران جسمانی طور سے معذور ہوجانے والے سپاہیوں کا قومی سال

Image result for images - indian soldierنئی دہلی، ڈیوٹی پر موجودگی کے دوران معذور ہوجانے والے فوجیوں کے اعزاز اور فوجیوں کے اعزاز اور فوجیوں کے جذبہ جوانمردی کو تقریب کے طور پر منانے کی غرض سے ہنددستانی فوج ، ’’ ڈیوٹی پر موجودگی کے دوران جسمانی طورسے معذور ہوجانے والے سپاہیوں کا قومی سال‘‘ کے عنوان سے ایک قومی دن کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس تقریب کے اہتمام میں ملک وقو م کی انتہائی نیک نیتی اور جوانمردی کے جذبے کے ساتھ خدمت انجام دیتے ہوئے معذور ہوجانے والے افراد کی پریشانیوں کو اجاگر کرنے پر توجہ مرکو ز کی جائے گی۔

اس سال اس تقریب کے اہتمام میں کوشش کی جائے گی کہ ڈیوٹی پر موجود رہ کر ملک وقوم کی خدمت انجام دینے کے دوران معذور ہونےوالے فوجیوں کو یک مشت مالی امداد فراہم کرائی جائے ۔

ہندوستانی فوج ایسے فوجیوں اور ان کے متعلقین پر اثر انداز ہونے والے ذہنی دباؤ اور کشیدگی کا بخوبی احساس کرتی ہے اور اس کے تدارک کے لئے بحالی پروگرام بھی شروع بھی کئے جاچکے ہیں نیز استفادہ اسکیمیں بھی جاری کی جاچکی ہیں لیکن ان کو مزید مستحکم بنائے جانے کی ضرورت ہے ۔اس سلسلے میں سرکار ایک ایسا فنڈ قائم کرنے کی تجویز پرغور کررہی ہے ، جو بعد میں افراد ،اداروں اور کارپوریٹ سیکٹر سے امداد کے حصول میں اضافے کے ذریعہ معذورفوجیوں کے لئے بامعنی اقدامات کو فروغ دے سکے گا۔

معذور فوجیوں کی دیکھ بھال کا انتظام ایک اہم ذمہ داری ہے ۔اس سلسلے میں ہندوستان فوج ملازمت میں رکھے جانے کے ناقابل فوجی، اس کی اہلیہ اور اس کے کنبے کی حمایت اور امداد میں اضافے کےلئے مالی امداد کے ساتھ ایک باوقار زندگی جینے کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget