Halloween Costume ideas 2015

حکومت سیلاب کی پیش گوئی کے لئے گوگل کے ساتھ مل کر کام کرے گی

Image result for google imagesنئی دہلی، آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کی صفائی ستھرائی کے مرکزی وزیرنتن گڈکری نے امید ظاہر کی ہے کہ گوگل کے ساتھ اشتراک سے بھارت میں سیلاب سے مؤثر طور پر نمٹنے میں مدد ملے گی۔ آبی وسائل کے میدان میں بھارت کی اعلیٰ ترین تکنیکی تنظیم، مرکزی آبی کمیشن (سی ڈبلیو سی) نے گوگل کے ساتھ اشتراک کا ایک معاہدہ کیا ہے۔

سی ڈبلیو سی مصنوعی ذہانت، مشین کے کام کاج سے واقفیت حاصل کرنے اور خلا ئی علاقوں کی پیمائش کے میدان میں گوگل کی طرف سے فراہم کردہ جدید ترین معلومات کا استعمال کرے گا، جس کا مقصد آبی وسائل اور خاص طور پر سیلاب سے متعلق پیش گوئی اور عوام کو سیلاب سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے میدان میں مؤثر بندوبست کرنا ہے۔ اس سلسلے میں گوگل کی طرف سے معلومات بہم پہنچانے کے پلیٹ فارموں کو بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ امید ہے کہ یہ قدم پانی سے متعلق انتہائی درجے کے حادثات سے کافی بہتر طریقے سے نمٹنے میں، بحران سے نمٹنے والی ایجنسیوں کو مدد ملے گی۔

اس معاہدے کے تحت سی ڈبلیو سی اور گوگل مندرجہ ذیل میدانوں میں شراکت کرنے کے لئے ذرائع کی خفیہ اطلاع جمع کرنا، مشینی کام کاج کو سیکھنے، زمینی اور خلائی نقشہ بندی اور سمندری مشاہدات کے اعداد و شمار کے تجزیے کے میدان میں تکنیکی مہارت سے ایک دوسرے کو آگاہ کریں گے۔
سیلاب کی پیش گوئی کے نظام کو بہتر بنانا جس سے صحیح جگہ کی معلومات فراہم کرنے اور سیلاب کے بارے میں قابل عمل وارننگ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
سیلاب کی صورت حال سے نمٹنے اور اس کی تصویرکشی میں مدد حاصل کرنے کے لئے گوگل اَرتھ انجن کو استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ ترجیحی تحقیق پروجیکٹ آگے بڑھانا۔ اور
III. بھارت کے دریاؤں کے بارے میں آن لائن نمائشیں لگانے کا ایک ثقافتی پروجیکٹ شروع کرنا ہے۔

وزارت نے سال 2016-17 کے دوران پانی کے ذخائر سے متعلق معلومات کا ایک قومی پروجیکٹ (این ایچ پی) شروع کیا تھا۔ این ایچ پی ایک عالمی بینک ہے، جسے پورے بھارت میں مرکزی شعبے کی اسکیم کی مدد حاصل ہے۔ پانی کے ذخائر سے متعلق معلومات کے قومی پروجیکٹ کا مقصد یہ ہے کہ اس کی وسعت، معیار اور آبی وسائل کی معلومات کی فراہمی، سیلابوں اور طاس کی سطح کے وسائل کے جائزے؍ منصوبہ بندی کے لئے فیصلہ کرنے میں مدد حاصل کرنے کا نظام اور بھارت میں آبی وسائل سے متعلق پیشہ ور افراد اور اس کے بندوبست سے متعلق اداروں کی صلاحیت کو مستحکم کرنا ہے۔

امید ہے کہ سیلاب سے متعلق پیش گوئی کے اس قدم سے وافر وقت کے ساتھ زمین کے پانی سے گھرنے سے متعلق معلومات کے لئے، سیلاب کے خدشے والے علاقوں کی آبادی کے مطالبات پورے ہوجائیں، جو کافی عرصے سے جاری ہیں۔

اشتراک سے متعلق معاہدے کے تحت گوگل ہائی ریزولیشن والے ڈیجیٹل ایلیویشن ماڈل، حساب کتاب لگانے والے بڑے وسائل اور خفیہ معلومات حاصل کرنے کے میدان میں اپنی مہارت کا استعمال کرے گا، تاکہ سیلاب سے گھرنے والے علاقوں کا پتہ لگایا جائے، جس میں سی ڈبلیو سی کی فراہم کردہ، دریاؤں کی سطح کے نشانات کی پیش گوئی کا استعمال کیا جائے گا۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget