Halloween Costume ideas 2015

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس18 جولائی سے شروع ہوگا

Image result for images parliament house in delhi
نئی دہلی، پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 18 جولائی سے 10 اگست تک چلے گا۔کیمیاوی اشیاء اور کیمیاوی کھادنیز پارلیمانی امو رکے مرکزی وزیر جناب اننت کمار نے آج یہاں یہ اطلاع دی ہے۔وہ پارلیمانی امور کی کابینہ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد میڈیا کے افراد سے بات چیت کررہے تھے۔ میٹنگ کی صدارت مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کی۔

اننت کمار نے بتایا کہ اجلاس کے کام کے 18 دن ہوں گے۔ انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ اس اجلاس کو مفید بنانے کے لئے حکومت کے ساتھ تعمیری تعاون کریں۔ قانون سازی کے کام میں ان 6 آرڈینینسوں کو قانونی شکل دینا شمال ہے، جو 2018 کے مانسون اجلاس سے پہلے اور پچھلے اجلاس کے دوران جاری کئے گئے۔

اننت کمار نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں غورو خوض اور منظوری کے لئے جو دیگر بل پیش کئے جائیں گے، ان میں آئینی (123ویں ترمیم) بل 2017، مسلم خواتین (شادی کے متعلق حقوق کا تحفظ) بل 2017، مخنس افراد(حقوق کا تحفظ)بل 2016، نیشنل میڈیکل کمیشن بل 2017، مفت اور لازمی تعلیم کے بچوں کے حقوق(دوسری ترمیم)بل 2017 شامل ہے۔

اننت کمار نے یہ بھی بتایا کہ راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئر مین کا انتخاب بھی اجلاس کے دوران ہوگا، کیونکہ جناب پی جے کورین کے عہدے کی مدت اس مہینے ختم ہورہی ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget