Halloween Costume ideas 2015

قومی راجدھانی خطہ کے لئے میونسپل کوڑے کو الگ کرنے کی شروعات

نئی دہلی،  یہاں عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر شہری ترقیات کے مرکزی وزیر  ایم وینکیا نائڈو نے قومی راجدھانی خطہ کے لئے میونسپل کوڑے کو شروع میں ہی الگ الگ کرنے کی مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب وینکیا نائیڈو نے تمام شہریوں سے زور دیکر کہا کہ وہ اس مہم کی کامیابی کے لئے اس میں شرکت کریں۔انہوں نے کہا کہ ہر مکان اور دکان میں کوڑے کو الگ الگ کرنے کے لئے الگ الگ رنگ کی بالٹیاں استعمال کی جائیں گی سبز بالٹیاں گیلے کوڑے کے لئے اور نیلی بالٹیاں سوکھے کوڑے کے لئے استعمال کی جائیں گی۔وزیر موصوف نے اشارہ کیا کہ غلط طریقہ سے کوڑا ڈالنے اور ٹھوس کوڑا جلانے کے نتیجے میں ملک میں ہر سال میتھین اور کاربن ڈائی آکسائڈ جیسی زہریلی گیسیں 12.69 ملین ٹن پیدا ہوتی ہیں۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک حالیہ مطالعہ سے ظاہر ہوا ہے کہ غلط طریقے سے ٹھوس کوڑے کے انتظام سے 15بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔  نائیڈو نے بتایا کہ حکومت نے میونسپل ٹھوس کوڑے سے کھاد اور توانائی بنانے کی حوصلہ افذائی کرنے کے لئے حکومت نے کئی پالیسی اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کوڑے سے توانائی بنانے کو بڑھاوا دینے کے لئے اور اس طرح پیدا ہونے والی بجلی کی خریداری ڈسکام کے لئے لازمی قرار دے دی گئی ہے اوربقیہ فضلہ کو کھاد کے طور پر استعمال کرنے کی ترغیب کے لئے حکومت کی طرف سے 1500 روپئے فی ٹن کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget