نئی دہلی، نیشنل ایوی ایشن یونیورسٹی (این اے یو) نے پیشہ ورانہ شہری ہوابازی اور ایرو اسپیش ایجوکیشن پروگرام تیار کرنے کے لئے نیز ہندوستانی شہری ہوابازی صنعت کی بھلائی کےلئے تحقیق کی غرض سے برڈ ورلڈ وائڈ فلائٹ سروسز (انڈیا) پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ اس مفاہمت نامے کے تحت اہل طلبا کے لئے انٹرن شپ اور کیمپس پلیسمنٹ کو شامل کیا گیا ہے۔
شہری ہوابازی کی وزارت ایک طرف جہاں ہنر مند افراد کے روزگار کو یقینی بنانے کے لئے ہنروں کے فروغ میں انڈسٹری کی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ وہیں دوسری طرف شہری ہوابازی کی وزارت ہنرمندی کے فروغ کے پروگراموں کی پائیداری کے لئے بھی کوشاں ہے۔
اسی روز نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کاپوریشن (این ایس ڈی سی) اور برڈ ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹریول اینڈ ٹورزم کے مابین بھی ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد متعدد ریاستوں بشمول شمال مشرقی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 30 ہزار سے زائد بے روزگار نوجوانوں کو اگلے چھ برس کے دوران تربیت فراہم کرنا، ہنر مند بنانا اور بااختیار بنانا ہے۔
ہنر مندی کے فروغ کے پروگراموں کی توجہ ہنرمندی کے معیار پر رہے گی جو کہ نیشنل اسکل کوالی فکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف) کے مطابق ہے۔ کفایتی اور موثر ٹریننگ ماڈیول تیار کرنے اور اس کے نفاذ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ہنر کی ترقی اور ہنرمند اور سند یافتہ افراد کو روزگار مارکیٹ میں نوکریاں دلانے کےلئے معاون اقدامات جاری ہیں۔
ان اقدامات میں سرکاری اور نجی شہری ہوابازی کے شعبے میں ریکوگنیشن آف پرائر لرننگ (آر پی ایل) ٹریننگ پروگرام شامل ہیں۔ملک کے مختلف حصوں میں این ایس ڈی سی اور ایرو اسپیس اینڈ ایوی ایشن سیکٹر اسکل کونسل (اے اے ایس ایس سی) کے اشتراک و تعاون سے مہارت کے مراکز کے قیام کی بھی تجویز ہے۔
एक टिप्पणी भेजें