نئی دہلی، ۔ اڈیشہ کی ریاست میں ، رائے گڈا میں اپنی نوعیت کا سب سے پہلا بڑا فوڈ پارک یعنی میسرز ایم آئی ٹی ایس فوڈ پارک پرائیوٹ لمیٹیڈ کا افتتاح خوراک ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزیر ،محترمہ ہرسمرت کور بادل کے ہاتھوں عمل میں آیا ہے۔ موجودہ حکومت کے ذریعہ گزشتہ تین برسوں کے دوران قائم کئے جانے والے بڑے فوڈ پارکوں میں یہ ساتواں میگا فوڈ پارک ہے۔
اس موقع پر پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت (آزادنہ چارج) دھرمیندر پردھان اور سادھوی نرجن جیوتی جو خوراک ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت، حکومت ہند میں وزیر مملکت ہیں، بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوفہ نے کہا کہ محترم وزیر اعظم نریندر مودی کی بصیرت افروز رہنمائی میں خوراک ڈبہ بندی کی صنعتی وزارت ،خوراک ڈبہ بند صنعتوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کررہی ہے تاکہ زرعی شعبے کو تیزی سے ترقی حاصل ہوسکے اور یہ شعبہ کاشتکاروں کی آمدنی بڑھانے میں ایک اہم معاون کے شعبے کے طور پر اپنا کردار ادا کرسکے اور حکومت ہند کی ’میک ان انڈیا‘ پہل قدمی کو بھی بڑھاوا دے سکے۔
سپلائی چین کی ہرسطح پر خوردنی اشیا کی بربادی کو روکنے اور اس کی قدرو قیمت میں اضافہ کی غرض سے خوراک ڈبہ بندی کے تحت جلد خراب ہوجانے والے کھانوں اور خوردنی اشیا پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔ خوراک ڈبہ بندی کی وزارت ملک میں میگا فوڈ پارک اسکیم چلارہی ہے۔
میگا فوڈ پارک خوراک ڈبہ بندی کےلئے منڈی سے لیکر آگے تک خوراک ڈبہ بندی کے لئے جدید بنیادی ڈھانچہ کی سہولتوں کی فراہمی کرتے ہیں اور اس میں ویلیو چین بھی شامل ہوتی ہے جو فارم سے منڈی تک ترقی یافتہ دو طرفہ روابط کی حامل ہوتی ہے۔ اس کے لئے ارتکاز پر مبنی طریقہ کار اپنایا جاتا ہے۔
مرکزی ڈبہ بندی مرکز پر مشترکہ سہولتیں فراہم کرائی جاتی ہیں ساتھ ہی ساتھ متعلقہ بنیادی ڈھانچہ بھی ہوتا ہے تاکہ فارم کے نزدیک بنیادی ڈبہ بندی اور ذخیرہ کا انتظام ہوسکے ۔ یہ انتظام پرائمری پروسیسنگ مراکز اور کلیکشن مراکز کی شکل میں ہوتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت حکومت ہند فی میگا فوڈ پارک پروجیکٹ کے لئے 50 کروڑ روپے تک کی مالی امداد فراہم کرتی ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئےمحترمہ بادل نے کہا کہ میگا فوڈ پارک 80.17 کروڑ روپے کی لاگت سے 50.05 ایکڑ اراضی پر قائم کیا گیا ہے ۔ حکومت ہند نے اس پروجیکٹ کے لئے 50 کروڑ روپے کےلئےمالی امداد فراہم کی ہے۔
اس فوڈ پارک کے تحت چھوٹی ، اوسط اور دیگر چھوٹی صنعتی اکائیوں کے لئے صنعتی شیڈ کی سہولتیں ، خوراک ڈبہ بندی اکائیوں کو پٹوں پر صنعتی پلاٹ ، 12 ٹی پی ایچ کے چاول پروسیسنگ کامپلیکس ، 10 ہزار میٹرک ٹن کے گودام ، 2500 میٹرک ٹن کے کولڈ اسٹور ، مختلف النوع پھلوں کی ڈبہ بندی کی سہولت اور خوراک ڈبہ بندی کے لئے درکار دیگر سہولیتں فراہم کرائی گئی ہیں۔
اس پارک میں دفتر اور دیگر استعمال کے لئے ایک مشترکہ انتظامی عمارت بھی تعمیر کی گئی ہے جس کا استعمال صنعت کاروں اور 6 بنیادی پروسیسنگ مراکز کے ذریعہ کیا جائے گا جو کاشی پور ، پدم پور، امر کوٹ، کوراپٹ، دیگاپاہندی اور کھوردہا میں واقع ہیں۔ واضح رہے اس کے تحت فارموں کے نزدیک بنیادی ڈبہ بندی اور گودام کی سہولتیں بھی فراہم کرائی گئی ہیں۔
خوراک ڈبہ بندی صنعت کی وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ایم آئی ٹی ایس میگا فوڈ پارک کے تحت خوراک ڈبہ بندی کے لئے جو جدید ترین بنیادی ڈھانچہ فراہم کرایا گیا ہے اس سے اڈیشہ کے کاشتکاروں، باغبانی کرنے والوں ، ڈبہ بندی کرنے والوں اور صارفین کو فائدہ حاصل ہوگا اور ریاست اڈیشہ میں خوراک ڈبہ بندی شعبے کی نشو نما میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ میگا فوڈ پارک صرف رائے گڈا کے عوام کو ہی فائدہ نہیں پہنچائے گا بلکہ نورنگ پور، گنجم اور کھوردہا جیسے قرب و جوار کے اضلاع کے لئےبھی منفعت بخش ثابت ہوگا۔
محترمہ بادل نےمزید کہا کہ مذکورہ میگافوڈ پارک اس پارک میں واقع 25-30 خوراک ڈبہ بندی اکائیوں کے لئے 250 کروڑ روپے کی اضافی سرمایہ کاری کا راستہ بھی ہموار کرے گا اور سالانہ بنیادوں پر تقریباً 450-500 کروڑ کا ٹرن اوور دے گا ۔ یہ فارم 5 ہزار افراد کو راست اور بالواسطہ روزگار نیز تقریباً 25 ہزار کاشتکاروں کو سی پی سی اور پی پی سی کے طاس علاقوں میں فائدہ پہنچائے گا۔
محترمہ بادل نے کہا کہ موجودہ حکومت نے یہ عہد کررکھا ہے کہ ایسے سرمایہ کاروں کو ایک ازحد سازگار اور سہل ماحول فراہم کرایا جائے جہاں وہ سرمایہ کاری کرسکیں یعنی ان لوگوں کے لئے ایک موقع فراہم کرایا جائے جو بھارت میں صنعتیں لگانا چاہتے ہیں ۔ بھارت کو ایک لچیلی خوراک معیشت اور دنیا کے لئے ایک فوڈ فیکٹری جیسی منزل بنانے کے تئیں اپنی کوشش کے طور پر حکومت ہند نے خوراک ڈبہ بندی کو ’ میک ان انڈیا ‘ کے تحت ایک خصوصی توجہ والا شعبہ بنادیا ہے۔ وزیر محترمہ نے وزارت کی نو منظور شدہ سمپدا اسکیم کی نمایاں جھلکیوں کا بھی ذکر کیا اور کاشتکاروں / ایف پی او / ایس ایس جی اور صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اسکیم کا فائدہ اٹھائیں اور اڈیشہ میں خوراک ڈبہ بندی کی صنعت کو بڑھاو ا دیں۔
محترمہ ہرسمرت کور بادل نے ان کاشتکاروں کو مبارک باد پیش کی جو اس میگا فوڈ پارک سے مستفید ہوں گے اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اس میگا فوڈ پارک کے نتیجے میں اس خطے کے جن لوگوں کو بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے ان کو بھی مبارک باد پیش کی۔
एक टिप्पणी भेजें