نئی دہلی ، ‘‘ہماچل پردیش عوامی مالی انتظام صلاحیت سازی پروگرام ’’کے لئے عالمی بینک سے 36ملین امریکی ڈالرکے بقدرکے قرض کے حصول کے لئے آئی بی آرڈی سے قرض حاصل کرنے کے سلسلے میں ایک معاہدے پرحکومت ہند کی جانب سے اقتصادی امورکے محکمے میں جوائنٹ سکریٹری راج کمار اور عالمی بینک (بھارت ) کے کنٹری ڈائرکٹرجنیدکمال احمد نے عالمی بینک کی جانب سے اپنے دستخط کئے ہیں۔نفاذ دستاویزات معاہدے پرہماچل پردیش کی حکومت کی جانب سے ٹریژریز، اکاؤنٹس اینڈ لاٹریز کے ایڈیشنل ڈائرکٹراور عالمی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائرکٹر(بھارت) نے اپنے دستخط کئے ہیں ۔
اس پروجیکٹ کا مقصد یہ ہے کہ ہماچل پردیش میں عوامی اخراجات انتظام اورٹیکس انتظامیہ کی اصلاح کی جاسکے ۔توقع کی جاتی ہے کہ اس سے کلیدی محکموں کی اثرانگیزی کو بڑھاوادیاجاسکے گا ،بجٹ کی معتبریت میں اضافہ ہوسکے گا ، نظام اور ضوابط کو استحکام حاصل ہوگا اور مالیاتی نظم وضبط بہترہوگا۔ مالیاتی گنجائش بڑھانے کے لئے مالیاتی انتظامیہ کی حالت بہتربنائی جاسکے گی اور انسانی وسائل اصلاح سمیت نشان زدادارہ جاتی اصلاحات ممکن ہوسکیں گی۔ اس پروگرام کے تحت حکومت ہماچل پردیش کے ذریعہ شناخت کردہ ترجیحاتی شعبوں پرتوجہ مرکوز کی جائے گی جنھیں مختلف شراکت داروں کی ورکشاپوں میں پروگرام کی تیاری کے دوران طے کیاگیاتھا۔
اس پروگرام کاسائز 45ملین امریکی ڈالر کے بقدر کاہے ، جس میں 36ملین امریکی ڈالرکے بقدرکاسرمایہ عالمی بینک کی جانب سے فراہم کرایاجائے گااوربقایہ رقم کا انتظام ریاستی بجٹ سے ہوگا۔پروگرام کی مدت پانچ برسوں کی ہے۔
एक टिप्पणी भेजें