Halloween Costume ideas 2015

سرجن وائس ایڈمرل اے اے پوار نے میڈیکل سروسز (بحریہ ) کے ڈائرکٹر جنرل کی حیثیت سے چارچ سنبھالا

نئی دہلی،  سرجن وائس ایڈمرل اے اے پوار ،وی ایس ایم نے میڈیکل سروسز (بحریہ) کے ڈائرکٹر کی حیثیت سے چار ج سنبھال لیا ہے۔ فلیگ آفیسر پونے میں مسلح افواج کے میڈیکل کالج سے پڑھے ہوئے ہیں اور انہیں 3 مارچ 1980 کو ہندوستانی بحریہ میں شامل کیا گیا تھا۔

 فلیگ آفیسر پوار ایک مشہور ماہر نفسیات ہیں اور انہیں ان کے کیرئر کے ابتدائی حصے میں ایم ڈی سائکیٹری میں پہلے نمبر پر آنے کے لئے پونے یونیورسٹی کی طرف سے گولڈ میڈل عطا کیا گیا تھا۔ اپنے 37 سال کے زبردست مثالی کریئر کے دوران فلیگ آفیسر نے پیشہ ورانہ اور انتظامی شعبوں میں بہت سی حصولیابیاں حاصل کیں ۔

 پیشہ ورانہ شعبے میں فلیگ آفیسر نے بھارتی بحریہ اور اے ایف ایم سی کے سبھی بڑے اسپتالوں میں ماہر نفسیات کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ سرجن کیپٹن کے رینک کی ترقی حاصل کرنے پر انہیں آئی این ایچ ایس اسونی میں سینئر مشیر سائیکیٹری کی حیثیت سے عہدے پر معمور کیا گیا۔ اُ ن کا لرننگ ڈس آرڈر سینٹر کے قیام میں اہم رول رہا ۔

 یہ مسلح افواج میں اپنے قسم کا پہلا سینٹر ہے۔ فلیگ آفیسر نے بہت سے دیگر انتظامی عہدوں پر رہ کر بھی خدمات انجام دیں ۔ انہیں 2012 میں وششٹ سیوا میڈل سے سرفراز کیا گیا تھا۔ انہوں نے اسٹریس مینجمنٹ ،میریٹل ہارمنی اور گھریلو تشدد پر کئی اختراعی سمینارو ں کا بھی انعقاد کیا ۔

 انہوں نے سنجیونی میں لیڈی اٹینڈٹس کی سہولت شروع کی اور امریتا میں بحریہ کے عملے اور ان کے کنبوں کے علا ج کے لئے کیشلیس اسکیم کا بھی آغاز کیا۔ انہوں نے آن لائن پریسکرپشن اور ایس ایم ایس پر مبنی لائن سسٹم کی سہولت بھی شروع کی جس کے نتیجے میں مریضوں کے لئے انتظار کے وقت میں کمی آئی ۔ 
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget