نئی دہلی، اے پی ای ڈی اے 5 ،6 جون کو ممبئی میں خریداروں اور فروخت کنندگان کی ایک میٹنگ (بی ایس ایم ) کا انعقاد کرنے جا رہا ہے ۔ یہ میٹنگ چین ، جاپان ، آسٹریلیا ، ایران ،ماریشس ،جنوبی کوریا اور دبئی کے آموں کے خریداروں کی آم کی برآمدات کرنے والی ریاستوں کے متعلقہ سرکاری افسران اور آم برآمد کرنے والوں کے ساتھ ملاقات کا راستہ ہموار کرے گی۔ اس پروگرام میں ان ممالک کے تقریباً 30 درآمد کرنے والے ممتاز اداروں کی شرکت متوقع ہے۔
اس پروگرام کا مقصد آموں کے برآمد کاروں اور درآمد کاروں کی ملاقات کے لئے انہیں ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ ملک سے آموں کی برآمدات کو فروغ دیا جا سکے ۔ خریداروں اور فروخت کنندگان کی یہ میٹنگ نوی ممبئی کے ہوٹل فورچین میں پہلے دن ( 5 جون) کو رکھی گئی ہے۔
ملک سے تقریباً 60 برآمد کا ر ایسے ہیں جو پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک ، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، تلنگانہ ، کیرلا، اترپردیش اور بہار اس میٹنگ میں شرکت کر رہے ہیں اور یہ ریاستیں الگ الگ لگائے گئے اسٹال کے ذریعے اپنے آموں کی مختلف اقسام کی نمائش کریں گی۔ متعدد تشہیری مواد کے لئے آموں سے متعلق معلومات کی ترسیل کی جائے گی۔ پروگرام کے دوسرے د ن (6 جون 2017) آموں کی برآمدات کے لئے قائم انفراسٹرکچر کی نمائش کی جائے گی ۔ ان کے نام ہیں ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ فیشلٹی ، ویپور ہیٹ ٹریٹمنٹ فیشلٹی اور اریڈیشین فیشلٹی ۔
اس کا مقصد خریداروں میں ہندوستان کے معیار میں بہتری کے بار ے میں اعتماد پیدا کرنا اور محفوظ غذائی مصنوعات کی برآمدات کے تئیں ہندوستان کی عہد بستگی کو ظاہر کرنا ہے ۔ پروگرام کا افتتاح حکومت ہند کی تجارت اور صنعت کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری آلوک وردھن چترویدی کریں گے ۔ پروگرام میں اے پی ای ڈی اے کے چیئر مین ڈی کے سنگھ ایم آئی ڈی ایچ ، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر شکیل پی ۔ احمد اور زراعت اور کسانوں کے بہبود کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب اشونی کمار شرکت کریں گے۔
एक टिप्पणी भेजें