نئی دہلی، خزانہ ، دفاع اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیرارون جیٹلی آج ہونے والی جی ایس ٹی کونسل کی پندرہویں میٹنگ کی صدار ت کریں گے ۔ یہ میٹنگ قومی راجدھانی میں وگیان بھون میں منعقد ہوگی۔
اس میٹنگ کی کافی اہمیت ہے کیونکہ اس میں توقع ہے کہ ٹیکس اور محصول کی شرحوں کو حتمی شکل دی جائے گی جو جی ایس ٹی کی 14 ویں کونسل میٹنگ کے بعد باقی بچی اشیا پر لگائی جائیں گی۔ کل کی میٹنگ میں دیگر باتوں کے علاوہ جی ایس ٹی کے مسودہ ضابطوں اور متعلقہ فورمس میں ترامیم کو منظوری ایجنڈے میں شامل رہیں گے۔
اس بات کا امکان ہے کہ میٹنگ میں جی ایس ٹی کونسل کے ممبر ہونے کی حیثیت سے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے خزانہ کے ساتھ سینئر افسران بھی شرکت کریں گے۔
एक टिप्पणी भेजें