Halloween Costume ideas 2015

صدر جمہوریہ ‘من کی بات’ اور‘ مارچنگ وِد اے بلین ’نام کی کتابیں قبول کریں گے

نئی دہلی ، صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی آج  راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں ‘من کی بات: اے سوشل ریوولوشن آن ریڈیو’ (ریڈیو پر سماجی انقلاب) اور ‘مارچنگ ود اے بلین- انیلائزنگ نریندر مودیز گورنمنٹ ایٹ مڈ ٹرم’ (ایک بلین افراد کے ساتھ پیش قدمی- وسط مدت میں مودی حکومت کا جائزہ) نام کی دو کتابوں کی پہلی کاپی قبول فرمائیں گے۔

  مکھرجی یہ کتابیں لوک سبھا کی اسپیکر محترمہ سمترا مہاجن سے قبول کریں گے، جو کل ان کتابوں کا باقاعدہ اجرا کریں گی۔ اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ ہند جناب محمد حامدانصاری، مرکزی وزیر خزانہ و دفاع ارون جیٹلی اور دیگر معزز شخصیات موجود رہیں گی۔

‘من کی بات: اے سوشل ریوولوشن آن ریڈیو’ جناب راجیش جین کی تالیف ہے، جو کہ ‘من کی بات’ پروگرام کے تحت ہر ماہ قوم سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطابات کا مجموعہ ہے۔ اس کتاب میں ‘‘من کی بات’’ کا جامع، معیاری اور اکیڈمک تجزیہ کیا گیا ہے۔ اس میں اس بات کا تفصیلی ذکر ہے کہ کیسے ‘‘من کی بات’’ نے ‘جدید بھارت’ بالخصوص نوجوانوں کے ساتھ ربط قائم کیا ہے۔ اس میں اس بات کا بھی جائزہ شامل کیا گیا ہے کہ‘‘ من کی بات’’ میں کیسے عوامی تحریکات کو جنم دیا ہے، معاملہ چاہے صفائی کا ہو، بھارت میں سیاحت کے امکانات کے فروغ کا ہو، سڑک تحفظ کا ہو، منشیات سے پاک بھارت کا ہو یا پھر کوئی دیگر معاملہ ہو۔ 

‘مارچنگ ود اے بلین- انیلائزنگ نریندر مودیز گورنمنٹ ایٹ مڈ ٹرم’ معروف صحافی جناب اُدے مہورکر کی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں اُن یادگار تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا ہے جو تبدیلیاں وزیر اعظم نریندر مودی مختلف محاذوں پر بھارت کے وزیر اعظم کی حیثیت سے لائے ہیں اور یہ کام شفافیت کی کلچر کو غیر معمولی غیر معمولی طریقے سے پروان چڑھاکر کیا گیا ہے، تاکہ سبھی کو مساوی مواقع مل سکیں، جو کہ کسی ترقی پذیر ملک ک لیے ضروری ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget