Halloween Costume ideas 2015

ڈبلیو ایچ او کے نئے ڈائریکٹر جنرل کو مبارک باد

نئی دہلی، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جے پی نڈا نے ڈاکٹر ٹیڈراس ادھانوم چبریوسس کو عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تقرری کیلئے مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ بھارت کسی بھی قسم کے صحت کے بحران یا امکانات کو ختم کرنے کیلئے ، خاص طور پر ترقی پذیر ملکوں میں ایک مضبوط اور متحرک صحت نظام قائم کرنے کی خاطر ڈبلیو ایچ او کے نئے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ کام کرنے کیلئے منتظر ہے۔ ڈاکٹر ٹیڈراس ادھانوم چبریوسس کو ایتھوپیا کی حکومت نے نامزد کیا ہے۔ وہ اپنی پانچ سالہ مدت کار کا آغاز یکم جولائی 2017 سے کریں گے۔ 

اس سے پہلے  نڈا نے جنیوا میں 70ویں عالمی صحت اسمبلی کی ابتدائی میٹنگ سے خطاب کیا۔ مرکزی وزیر صحت نے ’’پائیدار ترقی کیلئے2030 کا ایجنڈا تیار کرنا: صحت کیلئے بہتر نظام کا قیام‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔

 جے پی نڈا نے کہا کہ بھارت سب کیلئے معیاری اور کم خرچ حفظان صحت کو یقینی بنانے کیلئے عہد بستہ ہے۔ ہم نے قومی صحت مشن اور بیماریوں کو کنٹرول رکھنے کیلئے قومی پروگرام کے تحت اہم سرمایہ کاری کی ہے اور ہم صحت نظام کو مزید مستحکم کرنے کیلئے عہد بند ہیں۔

 نڈا نے شرکاء کو بتایا کہ قومی صحت پالیسی 2017 میں بہت سے نقش راہ اور اہداف مقرر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی کو ایک مثبت کارروائی میں تبدیل کرنے کیلئے ہم ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، ماہرین تعلیم اور ترقی کے ساجھیداروں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک قومی ایس ٹی جی-3 ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے جس میں اہم وزارتوں، ایجنسیوں اور ماہرین کی نمائند گی ہے۔

حکومت کے عہد کا اعادہ کرتےہوئے وزیرصحت نے کہا کہ بھارت سب کیلئے صحت کا احاطہ کرنے کیلئے عہد بستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے صحت کے نظام کو مستحکم کیا گیا ہے اور بنیادی صحت کے مراکز صحت اور ویلنس سینٹر اس مقصد کیلئے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری صحت خدمات کی فراہمی میں معیار کو بہتر بنانے پر زیادہ زور دیا جارہا ہے۔ جناب نڈا نے بتایا کہ ہم صحت کی سرکاری سہولیات (اسپتال وغیرہ) میں دوائیں اور تشخیص وغیرہ مفت فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔


Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget