نئی دہلی، پدم ایوارڈ -2018 کیلئے نامزدگی کا سلسلہ اس وقت جاری ہے اور پدم ایوارڈ-2018 کیلئے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2017 ہے۔
پدم ایوارڈ کیلئے نامزدگی؍ سفارشات صرف پدم پورٹل پر ہی وصول کی جائیں گی ،جسے وزارت داخلہ نے تیار کیا ہے اور یہ پورٹل : www.padmaawards.gov.in پردستیاب ہے۔کسی دیگر طریقے سے نامزدگی؍ سفارشات قبول نہیں کی جائیں گی۔15 ستمبر2017 کے بعد موصول ہونے والی نامزدگی؍ سفارشات پر بھی غور نہیں کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کیلئے مرکزی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ: www.mha.nic.inپر ’’ایوارڈ اور میڈل‘‘ پر کلک کریں۔
ان ایوارڈس کیلئے ضروری شرائط وضوابط کی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر دئے گئے لنک: http://padmaawards.gov.in/SelectionGuidelines.aspxپر دستیاب ہیں۔
एक टिप्पणी भेजें