نئی دہلی، وزارت ثقافت کے تحت آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (دلی سرکل) نے، کھڑکی مسجد ، واقع نئی دلی کے تحفظ کے سلسلے میں جاری اپنے امور کے دوران 254 تانبے کے سکے برآمد کئے ہیں۔ یہ مسجد کھڑکی گاؤں کے جنوبی سرے پر واقع ہے۔ اس مسجد کی تعمیر خان جہاں جوناں شاہ نے کی تھی، جو فیروز شاہ تغلق (88-1351)کا وزیراعظم تھا۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ یہ اس کے ذریعے بنوائی گئی 7 مسجد وں میں سے ایک مسجد ہے ۔
آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا، نےکھڑکی مسجد کے تحفظ کے لئے اس علاقے کی صفائی ستھرائی کا کام شروع کیا ہے۔ اسی صفائی ستھرائی کے کام کے دوران، عہد وسطیٰ کے 254 سکے اس تاریخی عمارت کے داخلی دروازے کے نزدیک پائے گئے۔ فوری طور پر ماہرین آثار قدیمہ ، تحفظاتی اسسٹنٹ اور فوٹوگرافروں پر مشتمل ایک ٹیم موقع پر روانہ کی گئی، جس نے سکوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ آرکیالوجیکل سروے آ ف انڈیا کی سائنس شاخ کے ماہرین نے چند سکوں کو صاف کیا اور ابتدائی مشاہدے کی بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ ان میں سے کچھ سکے، شیر شاہ سوری اور اس کے ورثہ کے دوراقتدار سے متعلق ہیں ۔
یہاں اس بات کا ذکر مناسب ہوگا کہ 2003 میں 63 سکے اسی احاطےسے صفائی ستھرائی اور تحفظاتی عمل کے دوران برآمد ہوئے تھے۔ دلی سرکل نے ، ماہرین آثار قدیمہ کی تکنیکی نگرانی میں اس علاقے کی صفائی کا کام شروع کر رکھا ہے۔ مذکورہ سکوں کی صفائی کے بعد ماہرین کی مدد سے ان سکوں کو پرکھنے اور سمجھنے کی مزید کارروائی کی جائے گی۔
سنگ فرشی سے تعمیر اور موٹے پلاسٹر والی کھڑکی مسجد، ایک دو منزلہ عمارت ہے۔ نچلی منزل متعدد بیس منٹ والےحصوں پر مشتمل ہے۔ اس کے چاروں گوشے چار حصوں پر مشتمل ہیں اور عمارت قلعے سے مشابہ نظر آتی ہے۔ داخلی دروازہ 3 اطراف میں موجود ہے۔ صرف مغرب کی جانب کوئی داخلہ دروازہ واقع نہیں ہے۔ ہر دروازے پر مخروطی مینار ایستادہ ہیں اور صدر دروازہ مشرق کی جانب سے ہے۔ نچلی منزل کے حصوں سے مناسبت رکھتے ہوئے بالائی منز ل میں کھڑکیاں بنائی گئی ہیں، جنہوں نے اس مسجد کو موجودہ نام دیا ہے۔ ستونوں پر مشتمل احاطہ 25 مربع جات پر مشتمل ہے ہر ایک حصے میں 5 ستون ہیں اورہر ایک مربع قطعہ 9 چھوٹے چھوٹے قطعات پر مشتمل ہے۔ بڑے قطعات میں ہر جانب تین قطعات ہیں، دو گوشوں میں اور ایک وسط میں واقع ہے۔ احاطے کے مرکزی حصے میں واقع قطعہ کو شامل کر کے تمام تر قطعات 9 چھوٹے چھوٹے گنبدوں سے متصل ہیں، جن میں تغلق عہد کے فن تعمیر کی جھلک ملتی ہے۔ بقیہ قطعات میں سے 4 کو روشنی کے لئے درمیان میں بغیر چھت ڈالے ہوئے چھوڑ دیا گیا ہے، جبکہ دیگر پر مسطح چھت پڑی ہوئی ہے اس طریقے سے احاطے کو ، کور کرنے کا انداز صرف ایک دیگر مسجد میں ہی اپنایا گیا ہے، جو اسی معمار نے تعمیر کی تھی۔ شمالی ہند میں یہی 2 مسجدیں اس کی مثال ہیں اور ایک دوسرے سے مشابہ ہیں ۔
एक टिप्पणी भेजें