نئی دلّی ، صنعتی پالیسی اور فروغ کا محکمہ ( ڈی آئی پی پی ) اور عالمی تنظیم برائے املاک دانش ( ڈبلیو آئی پی او ) نے تکنالوجی اور اختراعات سپورٹ سینٹروں کے قیام کے لئے ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں ۔
عالمی تنظیم برائے املاک دانش ( ڈبلیو آئی پی او ) کے پروگرام کے تحت ترقی
پذیر ممالک کے اختراعات کرنے والوں کو مقامی بنیاد پر اعلی معیاری تکنالوجی سے متعلق معلومات اور متعلقہ خدمات ،ان کی اختراعی صلاحیت کا پتہ لگانے اور تخلیقی صلاحیت ابھارنے اور ان کے حقوق املاک دانش سے متعلق خدمات فراہم کرائی جاتی ہیں ۔
ان خدمات کے علاوہ آن لائن پیٹنٹ اور غیرپیٹنٹ ( سائنسی اور تکنیکی ) وسائل اور املاک دانش سے متعلق مطبوعات ، تکنالوجی معلومات کی تلاش میں مدد ، ڈاٹا بیس کھوج کی ٹریننگ ، آن ڈیمانڈ کھوج ، ، تکنالوجی اور مقابلہ کارووں کی مانیٹرنگ کے علاوہ صنعتی پراپرٹی قوانین ، مینجمنٹ اور لائحہ عمل و تکنالوجی تجارت کاری و مارکیٹنگ سے متعلق بنیادی معلومات کی فراہمی شامل ہیں ۔
एक टिप्पणी भेजें