سنگھ نے مزید لکھا ہے کہ مجموعی طور پر 17۔2016 کا سال زرعی سیکٹر کے لئے نہایت اطمینان بخش رہا ہے۔ ریاستی حکومتیں اور کسان معمول کی بارش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اناج ، دالوں اور تلہن کی ریکارڈ پیداوار کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
وزیر زراعت نے مزید بتایا کہ مرکزی حکومت نے ریاستوں/ مرکزی علاقوں کو اجازت دی ہے کہ مرکزی سرپرستی کی اسکیموں کے تحت فنڈز کا 25 فیصد حصہ قدرتی آفات میں راحت رسانی کے لئے استعمال کرسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ پردھان فصل بیمہ یوجنا کا دائرہ وسیع کرنے سے کسانوں کے لئے تباہی کی صورتحال میں پیداوار سے متعلق خطرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔
سنگھ نے امید ظاہر کی ہے کہ ریاستی حکومتیں کسانوں کے مفاد میں پہلے سے ضروری اقدامات کررہی ہیں۔
एक टिप्पणी भेजें