Halloween Costume ideas 2015

ترقی کے فوائد غریب سے غریب انسان تک بھی پہنچنے چاہئے

نئی دہلی۔ نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیانائیڈو نے کہا ہے کہ بیمہ صنعت کو امکانی خطروں، پالیسیوں اور اسکیموں کو اختراعی انداز میں پیش کرکے بھارت کی ترقی کی کہانی میں اہم کردار ادا کرنا چاہئے، نیوانڈیا اشیورینس کمنپی لمیٹیڈ کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کو جلد سے جلد مکمل بیمہ شدہ بنادینا چاہئے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ 2017 میں مجموعی طور پر بیمہ محض 3.69 فیصد لوگوں کا تھا، بیمہ صنعت جس کے بارے میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ یہ 2020 تک 280 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ جائیگی۔ اسے چاہئے کہ وہ ذمہ داری لے اور بھارت کو پوری طرح بیمہ شدہ بنادے۔

یہ کہتے ہوئے کہ کسی بیمہ کمپنی کی مالیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے کہ اس نے کتنے دعووں کی بھرپائی کی۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک کے مختلف سماجی و اقتصادی طبقوں کی مدد کرتے ہوئے ایک تابناک اور محفوظ مستقبل کی اُمنگوں کو پورا کرنا ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے کمپنیوں سے کہا کہ وہ سبھی کو بیمے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے حکومت کی کوششوں میں مدد دیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے نیو انڈیا کی تعریف کی کہ وہ سرکار کی حمایت والی بیمہ اسکیموں میں اہم رول ادا کررہا ہے جو پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت ہے۔ ان اسکیموں کا نام پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا اور راشٹرسواتھ بیمہ یوجنااور صحت عامہ سے متعلق دیگر بیمہ اسکیمیں یا ملک گیر فصل بیمہ اسکیم، پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترقی کے فوائد غریب سے غریب انسان تک پہنچنے چاہئیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ بیمہ صنعت ملک میں ترقی کرے اور اس سے روزگار کے موقع پیدا ہوں ، اس کے لئے بہت زیادہ گنجائش موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیمہ کمپنیوں کو چاہئے کہ وہ اختراعی اسکیموں اور مصنوعات کے ساتھ آگے آئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام ان کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ بیمہ کمپنیوں کو چاہئے کہ وہ ایسی مصنوعات تیار کریں جو لوگوں کو شامل کرنے والی ہوں اور ان کے دعو وں کو پورا کرنے والی ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے بیمہ کمپنیوں سے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت کو چاہئے کہ وہ زیادہ آبادی کی شکل میں حاصل بالادستی کو بروئے کار لاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ہنرمند نوجوانوں کو روزگار سے لگائیں اور ساتھ ہی ساتھ نوجوانوں میں ہمہ گیر اور مفید ہنرمندی کو فروغ دیں تاکہ بھار ت دنیا کی دیگر ممالک کی طرح ترقی سے ہم کنار ہوسکے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget