نئی دہلی، صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند 25 اور 26 جولائی کو چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے۔
25 جولائی کو صدر جمہوریہ جگدل پور کے ہیرانار میں مربوط کھیتی کے نظام کی تنصیب میں کسانوں اور خواتین کے خود امدادی گروپوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ ہیرانار میں وہ وَن واسی کلیان آشرم اسکول کے طلباء سے بھی بات چیت کریں گے۔
اسی دن صدرجمہوریہ جاونگا میں اٹل بہاری واجپئی ایجوکیشن سٹی کا دورہ کریں گے اور سکشم اسکول کے ساتھ ساتھ اشٹ ودیامندر کے معذور بچوں کے ساتھ بھی گفتگو کریں گے۔ وہ ایک بی پی او کا بھی افتتاح کریں گے۔
26 جولائی 2018 کو صدرجمہوریہ جگدل پور میں ایک میڈیکل کالج اور اسپتال کو قوم کے نام وقف کریں گے اور بلی رام کشیپ میموریل کالج کیمپس میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔
एक टिप्पणी भेजें
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.