نئی دہلی، اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی ، سی سی ای اے نے مراٹھواڑہ ، ودربھ اور مہاراشٹر کے خشک سالی کے زیادہ امکان والے علاقوں نے آب پاشی کے 83 چھوٹے پروجیکٹوں اور 8 بڑے ؍ اوسط درجے کے پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کی خاطر مرکزی اسکیم کو نافذ کرنے کی منظوری دی ہے۔
اثرات:
ان پروجیکٹوں کی تکمیل سے ان پروجیکٹو کے تحت آنے والے علاقوں میں کسانوں کو پانی کی یقینی سپلائی میسر ہوسکے گی۔ اس سے ان کی فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا جس کے نتیجے میں کسانوں کی آمدنی بھی بڑھے گی۔
تفصیلات:
خصوصی پیکج سے مراٹھواڑہ ، ودربھ اور خشک سالی کے زیادہ امکان والے مہاراشٹر کے دیگر علاقوں میں 3.77 لاکھ ہیکٹر اراضی کی اضافی صلاحیت تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔
خصوصی پیکج کے تحت آنے والے پروجیکٹوں میں مہاراشٹر کے 26 بڑے ؍ اوسط درجے کے پروجیکٹوں کے علاوہ 8.501 ہیکٹر اراضی پر آب پاشی کے پروجیکٹ شامل ہیں جنہیں پی ایم کے ایس وائی – اے آئی بی پی کے تحت فنڈ فراہم کیا جارہا ہے اور انہیں دسمبر 2019 تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔
ان پروجیکٹوں کی پیش رفت کی نگرانی ریاستوں کے ساتھ ساتھ مرکزی آبی کمیشن کے ذریعے بھی کی جائے گی۔
एक टिप्पणी भेजें