نئی دہلی/ وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینس آف انڈیا(آئی سی اے آئی) اور نیشنل بورڈ آف اکاؤنٹینس اینڈ آڈیٹرس(این بی اے اے) ، تنزاینہ کے درمیان ممبر مینجمنٹ، پیشہ وارانہ اخلاقیات، تکنیکی تحقیق، مسلسل جاری پیشہ وارانہ فروغ، پیشہ وارانہ اکاؤنٹینس ٹریننگ، آڈٹ کوالٹی مانیٹرنگ، اکاؤنٹنگ معلومات کی جدید کاری، پیشہ وارانہ اور دانشورانہ فروغ کے میدانوں میں آپسی تعاون کے فریم ورک پر مفاہمت نامے پر دستخط کو منظوری دے دی ہے۔
اہم خصوصیات
اس مفاہمت نامے سے آئی سی اے آئی اراکین مفاد میں آپسی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا، طالب علموں اور ان کی تنظیمیں کو فائدہ پہنچے گا۔ مفاہمت نامے سے آئی سی اے آئی ممبران کو ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں وسعت دینے کا موقع فراہم ہوگا۔اس کے علاوہ اس ایم او یو سے آئی سی اے آئی اور این بی اے اے ،تنزانیہ کے درمیان کام سے متعلق تعلقات مضبوط ہوں گے۔
एक टिप्पणी भेजें