Halloween Costume ideas 2015

میں قطار کے آخری فرد کے ساتھ ہوں، ذات و مذہب معنی نہیں رکھتے: راہل

Image result for images - rahul gandhiکانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ وہ قطار میں کھڑے آخری فرد کے ساتھ ہیں اور اس کے مذہب، ذات اور عقیدے کی ان کے یہاں بہت زیادہ اہمیت نہیں ہے۔

کانگریس کو مسلم پارٹی قرار دے کر تنازعہ کھڑا کرنے والی بی جے پی کو کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے سخت پیغام دیا ہے۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ وہ قطار میں کھڑے آخری فرد کے ساتھ ہیں اور اس کے مذہب، ذات اور عقیدے کی ان کے یہاں بہت زیادہ اہمیت نہیں ہے۔

راہل گاندھی کا یہ بیان غالباً مسلمانوں کو خوش کرنے سے متعلق بی جے پی کے ہو رہے لگاتار حملے کے جواب میں آیا ہے۔

کانگریس صدر نے ٹوئٹ میں کہا ’’میں قطار میں سب سے پیچھے کھڑے شخص کے ساتھ ہوں۔ میں ظلم وستم کے شکار اور حاشیہ پر کھڑے لوگوں کے ساتھ ہوں، ان کا مذہب، ان کی ذات، ان کا عقیدہ میرے لئے معنی نہیں رکھتے۔ جنہیں درد ہے، تکلیف ہے میں انہیں گلے لگانا چاہتا ہوں۔ میں نفرت اور خوف کو مٹانا چاہتا ہوں۔ مجھے تمام جانداروں سے محبت ہے۔ میں کانگریس ہوں۔‘‘

غورطلب ہے کہ بی جے پی نے کانگریس کو مسلم پارٹی کہہ کر ایک تنازعہ کھڑا کیا تھا۔ وہ اس معاملہ پر کانگریس پر لگاتار نشانہ لگا رہی ہے۔ راہل گاندھی سے قبل کانگریس پارٹی کی طرف سے بھی بی جے پی کو اس ایشو پر سخت پیغام دیا گیا تھا۔

راہل گاندھی کی حال ہی میں اقلیتی فرقہ کے دانشوروں کے ساتھ میٹنگ کے تعلق سے میڈیا کے کچھ حلقوں میں کانگریس صدر کے حوالہ سے یہ بات کہی گئی تھی کہ کانگریس مسلمانوں کی پارٹی ہے، جس کے بعد مودی اور بی جے پی نے کانگریس کونشانہ بنایا تھا۔

راہل گاندھی کے ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا کا ماحول گرم ہو گیا ہے اور راہل گاندھی اور کانگریس کے بچاؤں میں بے شمار ٹوئٹ کئے جا رہے ہیں۔

راہل گاندھی کے ٹوئٹ کے بعد بی جے پی نے جوابی حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس صدر صرف اور صرف پاور سے محبت کرتے ہیں اور کسی سے نہیں۔

بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا، ’’راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ وہ ہر جاندار سے محبت کرتے ہیں۔ لیکن سچائی یہ ہے کہ جاندار چیز سے نہیں بلکہ بے جان چیز اقتدار کے تخت سے محبت کرتے ہیں۔‘‘

پاترا نے مزید کہا، ’’راہل گاندھی اور اسد الدین اویسی میں اس بات کو لے کر مقابلہ چل رہا ہے کہ کون (محمد علی) جناح کے نظریہ کو زیادہ آگے بڑھاتا ہے۔‘‘

دلچسپ بات یہ ہے کہ راہل گاندھی نے جو ٹوئٹ کیا ہے اس میں کسی شخص یا پارٹی کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے بلکہ انہوں نے اس جھوٹے تبصرہ پر جواب دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ’کانگریس محض مسلمانوں کی پارٹی ہے۔‘
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget