ملک بھر میں 2018 جنوب مغربی مانسون کے موسم میں (جون سے ستمبر) بارش معمول کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔ (96 فیصد سے 104فیصد) طویل مدتی اوسط (ایل پی اے)
بارش کی مقدار مانسون کے موسم میں (جون تا ستمبر) پورے ملک میں ماڈل ایرر4 فیصد (پلس مائنس) کے ساتھ طویل
مدتی اوسط کے مطابق 97 فیصد ہونے کا امکان ہے۔
علاقے کے مطابق شمال مغربی ہندوستان میں ایل پی اے کے مانسونی بارش 100 فیصد ہونے کا امکان ہے، جبکہ وسطی ہندوستان میں ایل پی اے کے 99 فیصد ، جنوبی برصغیر میں ایل پی اے کے 95 فیصد اور شمالی مشرقی ہندوستان میں تمام ماڈل ایرر 8 فیصڈ کے ساتھ 93 فیصد ہونے کا امکان ہے۔
جولائی کے دوران ایل پی اے کے مطابق پورے ہندوستان میں ماہانہ بارش کا اوسط 101 فیصد ہونے کا امکان ہے اور اگست کے دوران ماڈل ایرر 9 فیصد کے ساتھ ایل پی اے 94 فیصد کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔
پس منظر
بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 16 اپریل کو پورے ملک کے بارے میں جنوب مغربی مانسون موسم میں (جون تا ستمبر) طویل مدتی بارش کے اوسط کی پیش گوئی جاری کی تھی۔ محکمہ موسمیات اب دوسرے مرحلے کی 2018 جنوب مغربی موسم کے پیش گوئی تیار کررہاہے، جو ہندوستان کے بڑے جغرافیائی علاقوں کا( شمال مغربی ہندوستان، وسطی ہندوستان، مشرقی ہندوستان اور جنوبی برصغیر پر) احافہ کرے گی۔
एक टिप्पणी भेजें